پی ٹی آئی کی سونامی عوام کے لیے آزمائش بن چکی : سراج الحق

Written by on December 8, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چترال سے گوادر تک  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سونامی عوام کے لیے آزمائش بن چکی،گوادربنیادی سہولیات سے محروم ہے، علاقےکےرہائشیوں نے ہر فورم پر اپنے حق کےلیےآواز بلندکی مگرکہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی،مظاہرین کےمطالبات آئینی اور قانونی ہیں، فی الفور عمل درآمد کیا جائے،گوادر کے لوگوں نےاس لیےاحتجاج کا راستہ اپنایا کیوںکہ حکمران گونگے اور بہرے ہیں،جماعت اسلامی نے بلوچستان کے عوام کے جائز مطالبات کو ایوانوں میں اٹھایا،جماعت اسلامی ”گوادر کو حق دو تحریک“ کی مکمل تائید کرتی ہے،بلوچستان معدنیات سے مالا مال، رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ، مگر یہاں شرح غربت 71فیصد ہے،بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور محب وطن ہیں،صوبے کی عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،ملک کی تعمیر میں بلوچوں کا اہم کردار ہے،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے صوبے کے نوجوان بے روزگار ہیں،زرعی زمین ہونے کے باوجود بنجر پڑی ہے،کسان اور مزدور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ گزشتہ سوا تین سالوں میں ہر شعبہ میں بیڈگورننس کی تاریخ رقم ہوئی۔ لاقانونیت، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری پی ٹی آئی کے عوام کے لیے تحائف ہیں، اس حکومت کے دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں ساڑھے تیس فیصد کمی آئی، حکومت نے 149کھرب روپے قرضہ لیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist