این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

Written by on December 5, 2021

این اے 133لاہور میں ضمنی انتخاب آج  ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے کل 11 امیدوار میدان میں ہیں ،تاہم مقابلہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہوگا۔ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل مدمقابل ہیں۔پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخاب میں پاکستان عوامی تحریک کی سپورٹ حاصل ہے۔این اے 133 کا حلقہ ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن، کوٹ لکھپت، جوہرٹاؤن سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔این اے 133 میں 254 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار 85 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے، 2 لاکھ 6 ہزار 927 خواتین بھی ووٹرز میں شامل ہیں۔ یہ سیٹ لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist