“دھمکیاں دینے کیلئے کوئی تگڑا بندہ ہی لے آؤ” اسد عمر نے بلاول بھٹو پر طنز کے تیر چلا دیے

Written by on December 3, 2021

گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بلاول بھٹو پر طنز کے تیر چلا دیے کہا کہ بلاول سٹیج پر کھڑے ہو کر حکومت کو دھمکیاں دیتے ہیں ، کم از کم دھمکیاں دینے کیلئے کوئی تگڑا بندہ لے آئیں ۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ پی ڈی ایم نے ماضی میں بھی مولانا کو رسوا کیا ، مولانا اپنے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ، یہ وہی بات ہوئی کہ ساہنوں نہر والے پل تے بلا کے سوہنا ماہی کیتھے رہ گیا ، پی ڈی ایم والے مولانا کو بھیج کر پیچھے آئے ہی نہیں ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندے نے کہا کہ اس کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے  تاریخیں دی جانے لگیں کہ لانگ مارچ کریں گے ، ایک ماہ میں کریں گے ، دو ماہ میں کریں گے ، ہم انتظار کرتے رہ گئے بعد میں علم ہوا کہ پی ڈی ایم ہی ختم ہو گئی ہے ۔ میں پی ڈی ایم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اسلام آباد کی چڑھائی  کا منصوبہ میرے مشورے پر موخر کر دیا ہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ میں نے گزشتہ جلسے میں پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا کہ اسلام آباد  پر چڑھائی کی غلطی نہ کرنا اب چار پانچ دن پہلے پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی تاریخ دینی تھی ، اس اجلاس میں  پی ڈی ایم کے رہنما شریک ہوئے ، چائے پی ، بسکٹ کھائے اور چلتے بنے اس طرح انہوں نے کوئی تاریخ نہیں دی ۔  ویسے بھی ایک بار کی ذلت برداشت کر کے یہ بار بار کی ذلت سے بچ گئے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist