کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر حکومت نے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا

Written by on December 1, 2021

وفاقی حکومت نے کورونا کی نئی قسم ‘ اومی کرون’ سامنے آنے پر شہریوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کی بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی۔پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکز کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔جس کے بعد 50 سال سے  زائد کم قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ بوسٹر ڈوز کے لیے ویکیسن کا انتخاب شہری اپنی مرضی سے کرسکیں گے۔پاکستان سے قبل دیگر متعدد ممالک بھی کورونا کی نئی قسم سے نپٹنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist