ایف بی آر نے رٹیل سٹیٹ ایجنٹس کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

Written by on November 30, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے  ریئل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی  ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔ غیر رجسٹرڈ ریئل سٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے سے غیر منقولہ پراپرٹی ٹرانسفر یا اُس کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکے گی۔ تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو ہوگی اور خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ان شرائط کا رہائشی اور کمرشل مقاصد کے لیے ڈیولپمنٹ سکیموں پر بھی اطلاق ہوگا، ساتھ ہی تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط ہوگی۔ریئل سٹیٹ ایجنٹس کو نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کےطور پر رجسٹرکرانا ہوگا اور رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist