صدر عارف علوی کی تاجک ہم منصب سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Written by on November 28, 2021

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے تاجک ہم منصب صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات  پر بات چیت کی گئی ۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی15ویں سمٹ آف اکنامک آرگنائزیشن میں شرکت کیلئے  ترکمانستان پہنچے جہاں انہوں نے تاجک ہم منصب سے سائیڈ لائن  میں ملاقات کی ، ملاقات میں کاسا 1000 منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ، صدر پاکستان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا، 

دونوں ممالک  کے صدور میں  افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سےدرپیش چیلنجز پربھی گفتگو ہوئی، ڈاکٹر عارف علوی نے تاج صدر سے امام علی رحمان سے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے ہمسایہ ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ، افغانستان کی معیشت بچانے کیلئے  افغانستنا کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر پاکستان نے  افغانستان میں امن  و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا، ساتھ ہی کہا کہ افغانیوں کے حقوق کا احترام لازم مگر افغان سر زمین بھی کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist