کلبھوشن پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی جاسوس ہے ، معاملے پر سیاست نہ کی جائے ، اٹارنی جنرل کی اپوزیشن سے درخواست

Written by on November 18, 2021

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ کلبھوشن ایک قومی ایشو   ہے اس پر سیاست نہ کی جائے ، اپوزیشن چاہے تو تفصیلی بریفنگ دینے کو تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن اور کلبھوشن سے متعلق قانون سازی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد جاوید خان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قانون سازی کی گئی ہے ، بھارت پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت انصاف اور سلامتی کونسل لیکر جانا چاہتا تھا، بھارت کی پاکستان پر پابندیاں عائد کرانے کی کوشش سبوتاژ ہوگئی ہے ، پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی منصوبہ ناکام ہوا ہے۔

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ کلبھوشن پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی جاسوس ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی بھی اسی قانون کے تحت ہو ہی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist