سندھ کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کر دی

Written by on November 18, 2021

سندھ کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کر دی ، رواں برس قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں 200 روپے زائد رکھی گئی ۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ زیر غور آیا ، کابینہ ارکان کی جانب سے  کھاد سمیت دیگر زرعی اشیاء کی قیمتوں میں  اضافے کے باعث گندم کی قیمت دو سو روپے بڑھا کر 2200 روپے فی من مقرر کر دی گئی ۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ کسانوں کے فائدہ پہنچانے سے امید ہے کہ ہمارے کسان گندم کی زیادہ پیداوار کریں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist