یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو فیصلہ دے دیں گے ، الیکشن کمیشن

Written by on November 15, 2021

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی ،  دوران سماعت ممبران نے استفسار کیا کہ آج یوسف رضا گیلانی اور انکے بیٹے نے جواب جمع کرانا تھا، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دینگے۔

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی ،   ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آج نہ درخواست گزار ہیں نہ ہی جواب دہندہ، علی حیدر کے معاون وکیل نے کہا کہ وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں ،یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھی التوا کی استدعا  کی گئی ، معاون وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو جواب جمع کرا دینگے۔

ممبر بلوچستان شاہ محمد نے کہا کہ اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا، ممبر سندھ نثار ڈرانی نے کہا ک درخواست گزار اظہر صدیق آج تک پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل نے کہا کہ جواب جمع ہو جائے تو اظہر صدیق آ جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اظہر صدیق کو بھی آئندہ سماعت پر بلا لیا ، سماعت  3 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist