آلودگی: آج پاکستان میں ساہیوال سب سے آگے

Written by on November 14, 2021

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی ماحول اور صحت پر اثر انداز ہونے لگی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعداد و شمار
ایئر کوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعداد و شمار

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج پنجاب میں 343 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ ہوئی۔

لاہور میں 323، گجرانوالہ میں 308، رائے ونڈ میں 293، فیصل آباد میں 279، مرید کے میں 240، راولپنڈی میں 177 اور بہاولپور میں 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسی فہرست میں کراچی نویں نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 164 اور دسویں نمبر پر موجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز بڑھنے سے اسموگ ماحول پر اثر انداز ہونے لگی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist