خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت ، بحرین سے اسلام آباد آنیوالی غیر ملکی پرواز حادثے کا شکار ہوتے بچ گئی

Written by on November 2, 2021

 خاتون ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے بحرین سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی پرواز حادثے کا شکار ہونے لگی تھی کہ پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے پرواز کو بچا لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کے گائیڈ کرنے کےباوجود طیارہ 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا،طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈپر جی پی ڈبیلو ایس جاری ہوگئی،جی پی ڈبلیو ایس وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ واپس اوپر لے گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی،ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارہ کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا، کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے،کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist