سپریم کورٹ نے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیدیا

Written by on October 27, 2021

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد شاہ کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

عدالت کی جانب سےجاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق پیش کردہ رپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ کے دستخط تھے اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے عدالت پیش ہو کر رپورٹ کے نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ، وزیر اعلیٰ کا موقف بھی غیر تسلی بخش تھا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ  نالہ متاثرین کیلئےسندھ حکومت اپنے وسائل سے رقم فراہم کرے ،نالہ متاثرین کی جلد بحالی کیلئے سندھ حکومت اقدامات کرے ،وزیر اعلیٰ سندھ نے نالہ متاثرین کی بحالی کیلئے دس بلین روپے کے بندوبست کی یقین دہانی کرائی ،  وزیر اعلیٰ کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ کابینہ نے رواں سال کے بجٹ سے ایک ارب کی منظوری دی ہے ،  باقی 9 ارب روپے کا  دو سال میں  انتظام کریں گے ،  د و سال میں نالہ متاثرین کو گھر ، پانی ،بجلی  کا انتظام سندھ حکومت نے  کرنا ہے ، سندھ حکومت نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرے ۔   کے ڈی اے ، کے ایم سی اور دیگر اداروں کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہری اداروں کے سربراہوں کے جلدی جلدی تبادلوں سے خراب حکمرانی سامنے آرہی ہے ، جلدی جلدی تبادلوں سے پالیسیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا، دوران سماعت وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران کی کمی کی بھی نشاندہی کی ، وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ افسران کی کمی سے انتظامی امور میں ناکامی کا سامنا ہے ،  بارہا وفاق  نے یقین دہانی کرائی مگر افسران فراہم نہیں کئے جا رہے ،  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاق سندھ کی بات نہیں سن رہا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist