نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانا کیسے ممکن ہوگا ، کمشنر کراچی نے اہم اداروں کے سربراہوں کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

Written by on October 26, 2021

 سپریم کورٹ گزشتہ روز کنٹرولڈ دھماکے سمیت جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی کے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کا حکم صادر فرما چکی ہے مگر نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانا کیسے ممکن ہوگا ، کمشنر کراچی نے گتھی سلجھانے کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر کراچی نے معاملے پر آج شام ساڑھے چار بجے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ایف ڈبلیو او ، این ایل سی ، انجینئرنگ فائیو کاور اور کراچی پولیس چیف شرکت کریں گے ۔

وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ، ایم ڈی سولڈ ویسٹ ، میونسپل کمشنر کراچی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔

کمشنر کراچی نے ڈی جی سنگھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے ، درخواست میں کہا گیا کہ سات روز میں نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ ڈیمولیشن کے ذریعے مسمار کرنا ہے ، دو روز میں تکنیکی سروے مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائی جائے ۔

کمشنر کراچی نے ٹاور گرانے کیلئے ایف ڈبلیو او کے سربراہ کو بھی خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے سات روز میں فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے ، دو روز میں تکنیکی سروے مکمل کر کے ممکنات سے آگاہ کیا جائے ۔ کنٹرولڈ ڈیمولیشن میں ایف ڈبلیو او انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist