حکومت کا سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی کا فیصلہ، بڑا دعویٰ

Written by on October 19, 2021

شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے حکومت نے عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں جنرل نشست سے سینیٹر کا الیکشن لڑوایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لے کر ان کی نشست خالی کرائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لینے کے بعد انہیں وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شوکت ترین کو اپریل میں وزیر خزانہ  بنایا گیا تھا تاہم وہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت چھ ماہ میں رکنِ قومی اسمبلی یا سینیٹ منتخب نہیں ہوسکے جس کے باعث ان کی مدت بطور وزیر خزانہ پوری ہوگئی۔ آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist