فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

Written by on October 16, 2021

کوویکس پروگرام کے تحت کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فائزر کی مزید 24 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان  مل کر کورونا وباء کو شکست دیں گے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.6فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مزید 24 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.7 فیصد اور پنجاب میں 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist