پاکستان کے ڈاکٹر اقبال چوہدری مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

Written by on October 14, 2021

پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبے میں ان کی خدمات پر مسلم دنیا کے سب سے بڑے سائنسی ایوارڈ مصطفیﷺ انعام یافتہ 2021ء قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مصطفیﷺ پرائزلاریئٹ سائنس اورٹیکنالوجی کاایک اعلیٰ ایوارڈہےجو ہردوسال بعدمسلمان ممالک کےچوٹی کےمحققین اور سائنسدانوں کو چار شعبوں میں دیاجاتاہےجس میں زندگی اورطبی سائنس اور ٹیکنالوجی، نینو سائنس اور نینو ٹیکنالوجی، انفارمیشن،مواصلاتی سائنس اور ٹیکنالوجی ، سائنس اورٹیکنالوجی کے دیگر تمام شعبوں میں دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ کو 2012ء میں بین الاقوامی سطح پر سائنسی مہارت کی علامت کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اسے مسلم دنیا کا نوبیل انعام سمجھا جاتا ہے۔پاکستان، ایران، بنگلہ دیش، لبنان اور مراکش کے پانچ سائنسدانوں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں مصطفیﷺ انعام 2021ء سے نوازا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist