اسلام آباد میں ڈینگی کیسز ڈیڑھ ہزار سے بڑھ گئے

Written by on October 14, 2021

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے  125  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ  اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کےکُل کیسز 1528 ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈینگی کے 78 کیسز سامنے آئے ہیں، ان علاقوں میں ابتک 1015 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر  کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 47 کیسز سامنے آئے ہیں، ان علاقوں میں اب تک ڈینگی وائرس سے 513 افراد بیمار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز لاہور میں سامنے آرہے ہیں، پنجاب کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے پانچ ہزار بستر مختص کر دیے ہیں، پنجاب میں کورونا اور ڈینگی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے کررہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist