امریکا فائزر کی 2 اعشاریہ 4 ملین خوراکیں پاکستان بھیجے گا
Written by Prime FM92 on October 14, 2021
امریکا کورونا ویکسین فائزر کی 2 اعشاریہ 4 ملین خوراکیں پاکستان بھیجے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ فائزر کورونا ویکسین کی نئی شپمنٹ کوویکس پروگرام کے تحت ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کے بعد پاکستان کو بھیجی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں کی کل تعداد تقریبا 18 اعشاریہ 33 ملین تک پہنچ جائے گی جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔