ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 947 ہو گئی

Written by on October 5, 2021

اسلام آباد ; کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 947 ہو گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس نے 54 زندگیاں نگلیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق مہلک کورونا وائرس سے اب تک 12 لاکھ 52 ہزار 656 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں اس وقت 45 ہزار 826 ایکٹو کیسز ہیں ۔

سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 60 ہزار 748 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، سات ہزار 442 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ  22 ہزار 801 ایکٹو کیسز ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 33 ہزار 687 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 12 ہزار 710 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ چار لاکھ پانچ ہزار 287 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، پنجاب میں 15 ہزار 690 ایکٹو کیسز ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایک لاکھ پانچ ہزار 801 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں ، 929 کورونا کی بھینٹ چڑھے جبکہ دو ہزار 268 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 841 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، صوبے میں پانچ ہزار  593 اموات ہوئیں جب کہ چار ہزار 292 افراد اب بھی زندگی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 334 ، بلوچستان میں  32 ہزار 992 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 253 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 186، بلوچستان میں  349 اور آزاد جموں و کشمیر میں  738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist