’ن لیگ الیکشن سے پہلے تین گروپوں میں تقسیم ہوجائے گی ‘شیخ رشید کا دعویٰ

Written by on October 1, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ افغانستان میں کالعدم اور دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جن کی طرف سے حملوں کا خدشہ ہے،ہمارے ادار ے مکمل الرٹ ہیں،عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہے اس نے کبھی کرپشن نہیں کی ، عمران خان ایک فائٹر ہے وہ لڑے گا ،عمران خان حکومت میں پانچ سال پورے کرے گا ، اگلا الیکشن عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرکرائے گا ، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور انہی کےساتھ رہوں گا ،ن لیگ الیکشن سے پہلے تین گروپوں میں تقسیم ہوجائے گی ،ن ش کے بعد تیسرا گروپ نکلنے والا ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نوازشریف کی سیاست کو دور دور تک نہیں دیکھ رہا ،کہتے ہیں کلین چٹ مل گئی ہے ،اگر ملی ہے تو واپس پاکستان آجائیں ،شہبازشریف آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہے ،شہبازشریف کوشش کریں تو آئندہ سیاست میں ہوں گے،ن لیگ الیکشن سے پہلے تین گروپوں میں تقسیم ہوجائے گی ،ن ش کے بعد تیسرا گروپ نکلنے والا ہے ،آنےوالے الیکشن شفاف ہوں گے ، پنجاب میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ دیکھ رہا ہوں ، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی چانس نہیں ، اُنہوں نے خود کو ایک صوبے تک محدود کر رکھا ہے ، بلوچستان میں پیپلز پارٹی تھوڑی بہت سیاست کرے گی ، بلاول بھٹو پتہ نہیں امریکہ کے دورے کیوں کر رہا ہے ؟۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی بہتری ،امن کےلئے کردارادا کرتا رہے گا ،افغانستان میں کالعدم اور دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں ، خدشہ ہے دہشت گرد پاکستان میں حملے کریں گے لیکن ہمارے ادارے چوکنا ہیں، پاکستان کی افواج دنیا کی عظیم افواج میں سے ایک ہے ،افغانستان میں روس کے خلاف اسلحہ امریکہ اور نیٹو نے متعارف کرایا ،طورخم بارڈر پر پہلی بار بائیومیٹرک مشین نصب کی،افغانستان کے بارڈر پر باڑ لگائی ہے مگردیوار کے متعلق نہیں سوچا،ہم بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ، بھارت میں مذہبی دہشتگردی ہورہی ہے اور وہاں مسلمانوں کا جینا محال ہوگیا ہے ،الیکشن میں بی جے پی نے کسی بھی مسلمان امیدوار کو ٹکٹ نہیں دی ،پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ،پاکستان کے روس ،افغانستان ،ایران سے بھی اچھے تعلقات ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist