برطانوی رکن پارلیمنٹ کا آئی بی پی سی کا دورہ ، چئیر مین رضوان سلہریا سے ملاقات
Written by Prime FM92 on February 28, 2022
برطانیہ میں الفورڈ سے رکن پارلیمنٹ سیم ٹیری اور شیڈو منسٹر برائے بسزو لوکل ٹرانسپورٹ نے بطور مہمان انٹر نیشنل بزنس و پروفیشنل کار پوریشن ( آئی بی پی سی) کےدفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں چئیر مین آئی بی پی سی رضوان سلہریا اور سیکریٹری عاصم یوسف نے انہیں انٹرنیشنل بزنس و پروفیشنل کارپوریشن کے اغراض و مقاصد اور مختلف پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ سیم ٹیری نے آئی بی پی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا اور ایک بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے لئے اپنی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ آئی بی پی سی کی جانب سے انہیں ممبرشپ کی پن لگائی گئی اور اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وائس چئیر مین آئی بی پی سی شفیق قریشی کی جانب سے ڈنر بھی دیا گیا۔