’یوسف رضا گیلانی نے حق ادا کردیا ‘وزیرخارجہ کاسینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ

Written by on January 29, 2022

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی نے حق ادا کردیا کہ جب سرکاری ووٹوں سے قائد حزب اختلاف منتخب ہوں تو نتائج اچھے نکلتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، یوسف رضا گیلانی شکریے کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے دعووں کی قلعی کھلتی جارہی ہے ، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود شکست کھانے سے عددی اکثریت کی قلعی کھل گئی،آپ نے دیکھ لیا کہ اتنے اہم بل پر لیڈر آف اپویشن نے جو ہمیں شکریہ کا موقع دیا ،اس پر اپوزیشن اتحاد کی اصلیت سامنے آگئی ،اپوزیشن اپنے لوگوں کو حوصلہ دینے کے لئے دعوے کرتی ہے۔انہوں نےکہاکہ اپویشن میں دم خم نہیں ہے ،ہماری حکومت کو مہنگائی کے چیلنج کا سامنا ہے، اگر ہم نے اس پر قابوپالیا تو ہم سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔واضح رہےکہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےبھی سٹیٹ بینک ترمیمی بل کی سینیٹ سےمنظوری پریوسف رضاگیلانی اورپیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاتھاکہ آج اپوزیشن کو اس ایوان میں بھی شکست ہوئی جہاں اسے نام نہاد اکثریت حاصل ہے،یہ وہ اپوزیشن ہے جو تحریک عدم اعتماد کا خواب دیکھ رہی تھی، وہ پریشان ہیں کہیں اپوزیشن ایک دوسرے کے کپڑے ہی نہ پھاڑ لے،مولانا فضل الرحمان اپنا منجن اور حلوہ بیچنے کے چکر میں ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist