مٹیاری کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

Written by on November 24, 2021

سندھ کے ضلع  مٹیاری میں مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مٹیاری کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔ بوگیاں اترنے کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم کراچی سے لاہور آنے جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ گاڑیوں کو ٹنڈو آدم اور پلیجانی سٹیشنز  پر روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریک کو بحال کرنے کا کام جاری ہے اور جلد ہی اسے بحال کرکے ٹرینوں کو چلا دیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist