کورونا سے اموات میں کمی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7افراد جاں بحق ہوئے

Written by on November 1, 2021

 مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہ جس کے باعث اموات میں بھی کمی آرہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 482 کیسز سامنے آئے ، پاکستان میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 73 ہزار 560 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں جن میں سے 28 ہزار 456 کی اموات ہوئیں ۔ ملک بھر میں 22 ہزار 545 ایکٹو کیسز ہیں ۔

سندھ میں کورونا وائرس کے چار لاکھ 70 ہزار 175 کیسز سامنے آئے ، صوبے میں سات ہزار  568 افراد مہلک وائرس کی نذر ہوئے جبکہ 12 ہزار 664 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار 259 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،  12 ہزار 918 کی اموات ہوئی جبکہ سات ہزار 739 ایکٹو کیسز ہیں ۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 921  افراد میں کورونا پایا گیا ، 940 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 304 اب بھی زیر علاج ہیں ۔  خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 74 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 748 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 606 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ 

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 افراد کی اموات ہوئیں ، گلگت میں اس وقت بھی  53 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔ بلوچستان میں  33 ہزار  263 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 356 کی اموات ہوئیں جبکہ 114 ایکٹو کیسز ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 478 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 740 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ 65 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist