سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، اب تک کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا ؟ڈی جی ایف آئی اے نے بتا دیا

Written by on November 1, 2021

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر میں 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی) کے اراکین سے ملاقات میں بتایاکہ سوشل میڈیا پرشدت پسندی پھیلانےکےالزام میں50مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،ایف آئی اے کی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر کئی ہیش ٹیگز کو ’گرہن‘ لگ گیاہے،سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کے خلاف کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے،غیرقانونی کرنسی کےکاروبار،ذخیرہ اندوزی اورڈالرکی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی،ایسےعناصرکےخلاف کارروائی سے معیشت میں استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت ملے گی۔

 ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ تاجر برادری کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، ایف آئی اے کی فعال کارروائی کی وجہ سے ‘ٹیکس ریٹرن اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف پر بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے بہت تعاون کیا جس سے انٹرپول کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ہوا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist