ڈپٹی چیئرمین نیب مستعفی ہوگئے
Written by Prime FM92 on October 4, 2021
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے ڈپٹی چیئرمین نیب کے خلاف انکوائری کیلئے مراسلہ چیئرمین نیب کو ارسال کیا تھا۔ نیب لاہور حسین اصغر کے خلاف بطور کمانڈنٹ پولیس لاہور جعلی بھرتیوں کی انکوائری کر رہا ہے۔