اسپین میں کھیلوں کے میدان میں سو فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔
اس حوالے سے ہسپانوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کھلے آسمان والے اسٹیڈیمز میں سو فیصد تماشائی آسکتے ہیں جبکہ انڈور اسٹیڈیمز میں 80 فیصد تماشائیوں کی اجازت دی گئی ہے۔
ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق تماشائیوں کو فیس ماسک کے ساتھ 1.5 میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔
اسپین کے اسٹیڈیم میں تماشائی کھانا نہیں کھاسکتے اور نہ سگریٹ نوشی کرسکتےہیں، اسٹیڈیم میں تماشائی صرف پانی پی سکتے ہیں۔
Leave a Reply