برطانیہ میں ایک بار پھر بھارتی حکومت کو شکست اور شرمندگی کا سامنا
Written by Prime FM92 on September 22, 2021
بھارت کی سکھ برادری کے تین افراد کی ملک بدری کی درخواست برطانوی عدالت نے مسترد کردی۔
بھارت کو ایک بار پھر برطانیہ میں شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑاجب خالصتان تحریک کے تین متحرک افراد کو برطانیہ کی عدالت نے بھارتی حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارت نے 12 سال پرانے کیس میں سکھ برادری کے تین افراد کو برطانیہ سے بھارت منتقل کرنے کی درخواست دی تھی جس کو لندن کی ویسٹ منسٹر عدالت نے مسترد کر دیا۔ فیصلہ کے وقت عدالت کے باہر سکھ برادری کی بڑی تعداد موجود تھی جو خالصتان تحریک کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کر رہی تھی۔