Category: News

  • ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر ،چیف جسٹس نے 3رکنی بنچ تشکیل دے دیا

    ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر ،چیف جسٹس نے 3رکنی بنچ تشکیل دے دیا

     ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کیخلاف چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر  سماعت کیلئےچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 3رکنی بنچ تشکیل دےدیا ہے ۔

    نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے جبکہ دیگر دو ججز صاحبان میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترشامل ہیں ،ذرائع کے مطابق بنچ آج ہی چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔

  • پرویز الہٰی کی جانب سے ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کے خلاف درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کر دی گئی

    پرویز الہٰی کی جانب سے ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کے خلاف درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کر دی گئی

    چوہدری  پرویز الہٰی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

     چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے عامرسعید راں نے  ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کی خلاف درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کی۔ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی سپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے ڈپٹی رجسٹرار اعجاز گورایا نےدرخواست کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔

  • “ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہے” صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا موقف آگیا

    “ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہے” صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا موقف آگیا

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ق لیگ کے ووٹوں کو مسترد کرنے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قرار دے دیا۔

    نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہی ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا، سپریم کورٹ کو کسی ایک شخص کے فائدے کی بجائے آئین کے تحت فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلے میں آرٹیکل 17 کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ آرٹیکل 63 کے ساتھ اسے پڑھا جائے گا۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوگا کہ آپ الیکشن پارٹی ہیڈ کے نام پر ووٹ لے کر جیتتے ہیں، اس فیصلے میں پارٹی ہیڈ کو اس حد تک مضبوط کردیا گیا ہے۔

  • ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کو ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے دھوکہ دہی قرار دے دیا

    ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کو ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے دھوکہ دہی قرار دے دیا

    ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ق لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کرنے کو ان کی دھوکہ دہی قرار دے دیا۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں سلمان اکرم راجہ نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کو ڈپٹی سپیکر کی دھوکہ دہی قرار دیا اور کہا کہ تمام فریقوں نے آئینی عمل  کو مذاق بنا رکھا ہے، تمام فریق  آئینی عمل کو اپنے مفاد کیلئے اپنی مرضی سے توڑنا مروڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین اسی وقت معنی خیز ہوتا ہے جب سیاست سے بالا  تر ہو کر الفاظ اور  روح پر عمل یقینی بنائیں۔

    انہوں نے اپنے ایک اورٹویٹ میں کہا کہ پارٹی سربراہ ارکان کو  پارلیمانی پارٹی کے ووٹنگ کے فیصلے سے منع نہیں کرسکتا،اس حوالے سے آرٹیکل 63 اے واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑنا مروڑنا افسوسناک ہے لیکن آج جو ہوا ہے وہ پاگل پن ہے۔

  • “فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا” ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا موقف

    “فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا” ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا موقف

    سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا۔

    نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں واضح ہے کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی پارٹی کو دسترس حاصل ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا، میری نظر میں ڈپٹی سپیکر نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے وہ کیا جو سیاستدان کرتے ہیں، وہ چوہدری شجاعت کے پاس گئے اور ووٹ مانگا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا پہلا حصہ پارلیمانی پارٹی جب کہ دوسرا حصہ پارٹی سربراہ کے حوالے سے ہے۔ 

    خیال رہے کہ ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ڈالے گئے مسلم لیگ ق کے تمام 10 ووٹ مسترد  کردیے۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے بعد ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ ان کے مقابلے میں پرویز الہٰی کو 186 ووٹ ملے تھے تاہم 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 176 رہ گئی۔

  • حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب، تحریک انصاف کا ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب، تحریک انصاف کا ڈپٹی سپیکر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

     ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ق لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کیے جانے پر تحریک انصاف نے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے چوہدری شجاعت کا خط پڑھ کر سنایا جس میں ق لیگ کے ارکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کریں۔ ڈپٹی سپیکر نے پارٹی سربراہ کے خط کے تناظر میں ق لیگ کے ارکان کے ووٹوں کو مسترد کردیا۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے راجہ بشارت کی ڈپٹی سپیکر سے شدید بحث ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کا اختیار پارٹی سربراہ نہیں بلکہ پارلیمانی لیڈر کے پاس ہے  تاہم ڈپٹی سپیکر نے ان کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے ق لیگ کے ووٹ شمار نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی سپیکر کے اس فیصلے پر راجہ بشارت نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • دوست مزاری نے (ق )لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کردیئے

    دوست مزاری نے (ق )لیگ کے ارکان کے ووٹ مسترد کردیئے

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے ارکان کے ووٹ مسترد کردیئے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں ووٹوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے دوست مزاری نے بتایا کہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے 186 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ( ن) کے امیدوار حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔ ڈپٹی سپیکر نے گنتی کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد (ق )لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ ارکان حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔

    چوہدری شجاعت کا خط پڑھنے کے بعد دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں جس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 رہ گئی ہے۔

  • ہم مطلوبہ تعداد 186 حاصل کر چکے ، کچھ جماعتیں بضد ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کریں ، شاہ محمود قریشی

    ہم مطلوبہ تعداد 186 حاصل کر چکے ، کچھ جماعتیں بضد ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کریں ، شاہ محمود قریشی

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ہم مطلوبہ تعداد  186 حاصل  کر چکے ہیں ، کچھ جماعتیں بضد ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کریں ۔

    ہم ایک آئینی عمل کومکمل کررہےہیں، ڈپٹی سپیکرکےساتھ تعاون کریں گے،پارلیمانی میٹنگ میں ہمارے ممبرز کی تعداد پوری تھی،  شہبازشریف عیادت کےبہانےچودھری شجاعت کےگھر گئے،سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھا گیا جس کی مخالفت کی تھی، جب بولیاں لگتی ہیں توندامت اورشرمندگی ہوتی ہے، وفا داری تبدیل کرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں،اعلیٰ عدلیہ سےبھی درخواست ہےکہ ضمیر فروشی کانوٹس لے۔

    وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ   امید ہے آج کامرحلہ خوش اسلوبی سےپایۂ تکمیل کوپہنچےگا،مجھے نہیں معلوم چودھری نثارووٹ ڈالنےآئیں گےیانہیں،پرویز الہٰی نےمشکل وقت میں پی ٹی آئی کاساتھ دیا، آصف زرداری کس سےمفاہمت کرناچاہتےہیں؟ ۔

  • حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار 7روپے 91پیسے اضافہ

    حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا، بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار 7روپے 91پیسے اضافہ

    حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپرا )نے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار 7روپے 91پیسے بڑھانے کی حکومتی درخواست منظور کر لی ہے ۔

    نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 3مراحل میں کیا جائے گا، جولائی سے ساڑھے 3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا، دوسرے مرحلے میں اگست میں بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہو گی،اکتوبر میں بجلی مزید 91پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی ۔

  • ثمینہ بیگ K2 سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما بن گئیں

    ثمینہ بیگ K2 سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما بن گئیں

    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے سر کر لیا۔ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی

    8611 میٹر بلند کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، جسے آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا۔

    اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013ء میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔

    ثمینہ کی ٹیم کے اراکین میں شامل عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔

    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر غیر ملکی کوہِ پیماؤں کی پیش قدمیاں جاری ہیں، افسانے حسامی فرد کے ٹو سر کرنے والی پہلی ایرانی کوہَ پیماء بن گئیں۔

    افسانے حسامی فرد نے آج صبح 6 بج کر 45 منٹ پر کے ٹو سر کیا ہے۔

    سعودی عرب کی نیلی عطار نے بھی کے ٹو سر کر لیا، نیلی کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔

    ناروے کی کرسٹن ہریلا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئیں، انہوں نے 3 ماہ میں آٹھویں ’ایٹ تھاؤزنڈر‘ کو سر کیا ہے۔

    کرسٹن ہریلا 6 ماہ کے اندر تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔

    ادھر امریکی خاتون کوہ پیما کرسٹن بینیٹ اور کینیڈا کی لیلیا آئیوا نووسکیا نے بھی کے ٹو سر کر لیا۔

    ناروے کے فرینک لوک بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    دوسری جانب نیپال سے تعلق رکھنے والے 7 ماؤنٹین گائیڈز بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    کے ٹو سر کرنے کی اس کوشش میں ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔