Category: News

  • کہاں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ غیر منتخب ہو تو بھی اس کی بات ماننا پڑتی ہے؟ چیف جسٹس کا سوال

    کہاں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ غیر منتخب ہو تو بھی اس کی بات ماننا پڑتی ہے؟ چیف جسٹس کا سوال

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے وکیل صلاح الدین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ نے ایک بار پھر وقفہ کردیا۔

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم تین ججز کے علاوہ صرف مزید دو ججز شہر میں موجود ہیں۔ صلاح الدین نے کہا کہ جو ججز دستیاب ہیں وہ بھی بیٹھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں،  ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ججز شریک ہوسکتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ویڈیو لنک شکایت کنندگان کی سہولت کیلئے ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈھونڈ کر دے دیں کہاں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ غیر منتخب ہو تو بھی اس کی بات ماننا پڑتی ہے؟وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا جو نتیجہ آیا اس کا احترام کرنا چاہیے۔

    چوہدری شجاعت کے وکیل کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ججز سیاسی جماعتیں اور حکومت تعینات کرتی ہے، شکر ہے کہ پاکستان میں ایسا نظام نہیں ہے، ق لیگ کے ارکان کو ٹکٹ چوہدری شجاعت نے ہی جاری کیے تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے نقطہ اٹھایا کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے تو کیا اراکین اسمبلی ڈمی ہیں؟ ایم پی ایز کو ڈیمی کے طور پر ڈیل کرنا عوام کی توہین ہے۔ وکیل صلاح الدین کے دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کوئی اور بات کرنا چاہتا ہے؟ اس کے بعد عدالت نے سماعت میں ایک بار پھر وقفہ کردیا۔

  • “آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور 179 ووٹ لینے والا وزیر اعلیٰ ہے” چیف جسٹس کے ریمارکس

    “آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور 179 ووٹ لینے والا وزیر اعلیٰ ہے” چیف جسٹس کے ریمارکس

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو ضمنی الیکشن تک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھا اور انہوں نے ضمنی الیکشن میں بہترین کردار ادا کیا،  آج زیادہ ووٹ لینے والا بہر جب کہ 179 ووٹ لینے  والا وزیر اعلیٰ ہے جس کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس وجوہات چاہئیں،   فل کورٹ بینچ  ستمبرمیں بن سکےگا کیا تب تک سب کام روک دیں؟ 

    ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اپریل سے بحران چلا آ رہا ہے،  کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ تنازع حل نہ ہو،  دو  ماہ پہلے عدالت نے فیصلہ دیاجو سب پر ماننا لازم ہے،  ہو سکتا ہے ہمارا فیصلہ غلط ہو لیکن اس پر نظرثانی نہیں ہوئی،  امیدنہیں تھی اسمبلی بحال ہونےکےبعدنئی اپوزیشن واک آؤٹ کردےگی،   عدالت نے نیک نیتی سے فیصلہ کیا تھا،  ہر شہری کی طرح معاشی صورتحال سے ہم بھی پریشان ہیں،  کیا معاشی حالات عدالت کی وجہ سے ہیں یاعدم استحکام کی وجہ سے؟ 

    انہوں نے کہا کہ   فل کورٹ بینچ  ستمبرمیں بن سکےگا کیا تب تک سب کام روک دیں؟  آئینی اور عوامی مفاد کے مقدمات کو لٹکانا نہیں چاہیے، ریاست کے کام چلتے رہنے چاہئیں،ہم تین ججز کے علاوہ صرف دو ججز شہر میں موجود ہیں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جس نے 186کےمقابلےمیں 179 ووٹ لیےوہ وزیراعلیٰ ہے،  آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر جب کہ 179 ووٹ لینے والا وزیر اعلیٰ ہے، ایسےوزیر اعلیٰ کو برقرار رکھنے کیلئےٹھوس قانونی وجوہات چاہئیں،  یکم جولائی کےفیصلےمیں موجودہ وزیراعلیٰ کوکام سے نہیں روکا،  وزیراعلیٰ کے الیکشن سے پہلےفریقین کومتفق کیا تھا،  حمزہ شہباز کو ضمنی الیکشن تک وزیراعلیٰ برقراررکھا تھا، انہوں نے ضمنی الیکشن میں بہترین کردار ادا کیا،  اب وزیراعلیٰ کے الیکشن کاجونتیجہ آیا اس کا احترام کرنا چاہیے،  عدالتی فیصلےپرانتخابات ہوئےاورپر امن ہوئے،  الیکشن کے نتائج کا احترام کرناچاہیے۔

  • ” جب ہم نے  وزیر اعظم کو  گھر بھیجا آپ نے مٹھائیاں بانٹیں” چیف جسٹس اور وزیر قانون میں مکالمہ

    ” جب ہم نے وزیر اعظم کو گھر بھیجا آپ نے مٹھائیاں بانٹیں” چیف جسٹس اور وزیر قانون میں مکالمہ

     ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے کیس میں چیف جسٹس اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

    کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر نظر ثانی اپیل  سن کر منظور ہوگئی تو رن آف الیکشن کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو پانچ ججوں کے ساتھ بھی گھر بھیجا ہے، تب آپ نے مٹھائیاں بانٹیں اور آج آپ دوسری طرف جا کر کھڑے ہوگئے، اگر یہ معاملہ حد سے تجاوز ہوا  تو فل کورٹ بنادیں گے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے آپ شاید چاہتے ہیں کہ آپ کے کہنے پر فل کورٹ بنادیں تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں، میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ فل کورٹ بننا ہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس بات پر وضاحت پہلے سے ہے کہ فل کورٹ بننا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ  آپ فوری شاپنگ کرنا چاہتے ہیں، اس پر اعظم نذیر تارڑ نے فوری شاپنگ نہیں، ہمیں کسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

  • حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بینچ بنانے کی  درخواست، عدالت نے مزید دلائل طلب کرلیے

    حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست، عدالت نے مزید دلائل طلب کرلیے

     سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومتی اتحاد کی فوری فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست پر قرار دیا ہے کہ فل کورٹ بنانے کے لیے مزید قانونی وضاحت کی ضرورت ہے، یہ بہت سنجیدہ اور پیچیدہ معاملات میں بنایا جاتا ہے، یہ معاملہ پیچیدہ نہیں ہے۔

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے  فوری  فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے محفوظ فیصلہ ساڑھے پانچ بجے کے بعد سنایا گیا۔ عدالت نے حکومتی اتحاد کی فوری  فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست  پر قرار دیا کہ موجودہ تین رکنی بینچ ہی کیس کی سماعت کرے گا۔

    چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ فل کورٹ کیلئے مزید قانونی  وضاحت کی ضرورت ہے، فل کورٹ بنانے کے معاملے پر فیصلہ آج ہوگا یا نہیں ، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ دلائل سن کر فیصلہ کریں گے کہ فل کورٹ بنانا ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ نے وکلا کو میرٹ پر مزید دلائل دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے چوہدری شجاعت اور پیپلز پارٹی کے کیس میں فریق بننے کی درخواست منطور کرلی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پیپلز پارٹی کے وکیل میرٹ پر دلائل دیں۔

  • مداخلت کسی بھی شکل میں ہو وہ جائز نہیں ، مولانا فضل الرحمان

    مداخلت کسی بھی شکل میں ہو وہ جائز نہیں ، مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے  اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں کہا کہ مداخلت کسی بھی شکل میں ہو وہ جائز نہیں ،  ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کا ساتھ دیں ،  عوامی نمائندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ہم کیوں اپنے ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں ، ہمیں کیوں اجنبی ہونے کا احساس دلایا جا رہا ہے ،  عام آدمی کی قوت برداشت کا امتحان نہ لیا جائے ،  ہم پریشان حالات سے نکلنا چاہتے ہیں ،  عمران نیازی   ملک کوسری لنکابنانےکےقریب پہنچ چکاتھا، حکمرانوں کےاتحادنےملک کوسری لنکابنانےسےروک دیا۔

     انہوں نے مزید کہا کہ  سب کو خود احتسابی کی ضرورت ہے ،  گزشتہ 4 سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ،  ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے فل کورٹ بنچ  کا مطالبہ کرتے ہیں ، ہمارے ملک کا ایک آئین ہے ، ملک میں اطمینان  کی کیفیت بحال کی جائے ،  وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب  اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق  کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے۔

     نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ    آصف علی زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر ان کی دبئی جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم خیال کیا جارہاہے کہ وہ فیملی یا پھر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہاں گئے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب  سے متعلق کیس ، پیپلز پارٹی نے فریق بننے کی درخواست دیدی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس ، پیپلز پارٹی نے فریق بننے کی درخواست دیدی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس میں پیپلزپارٹی نے بھی فریق بننے کیلئے درخواست دیدی ۔

    نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  پاکستان  پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست عدالت میں جمع کرا دی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی اتحادی جماعت ہے ۔

    درخواست میں کہا گیا کہ   جمہوریت کیلئےپیپلزپارٹی کی قربانیاں کسی سےڈھکی چھپی نہیں،  کیس میں باضابطہ طورپرفریق بنایاجائے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کے یکم جولائی کا وزیراعلیٰ کا سٹیٹس بحال کر دیا اور مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی تھی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ حمزہ شہباز  پیر کے روز تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ فرائض انجام دیں گے ،کیس کی سماعت پیر کے روز اسلام آباد میں ہو گی ، تمام فریقین کے وکلاء کو سنیں گے اور پھر فیصلہ سنایا جائے گا۔

     عدالت نے فیصلے میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے اختیارات 25 جولائی تک استعمال کرنے سے روک دیا ہےاور انہیں رسمی اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،حمزہ شہباز پیر تک صرف روٹین کے امور انجام دیں گے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ  بادی النظر میں دیکھا جائے کہ اگر پارٹی صدر کی ہی بات ماننی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پارٹی میں آمریت قائم کر دی گئی ہے، ہم وہ خط دیکھنا چاہتے جو خط ڈپٹی سپیکر کو شجاعت حسین کی جانب سے بھیجا گیا تھا ۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دورا ن ریمارکس دیئے کہ صوبے کو گورننس کے بغیر نہیں چھوڑ سکتے۔

      ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈپٹی سپیکر کے وکیل عرفان قادر سے استفسار کیا کہ “کیا آپ کے پاس ڈپٹی سپیکر کا وکالت نامہ  ہے ؟، جس پر عرفان قادر  نے کہا کہ جی میرے پاس دوست مزار ی کا وکالت نامہ ہے ، عدالت نے پوچھا کہ عدالتی فیصلے کا وہ کونسا پیرا گراف ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی ؟آپ وہ پیرا گراف پڑھ کر سنائیں جس پر ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی ، عرفان قادر نے کہا کہ میرا آج پہلادن ہے پیشی کا ، آپ مشکل امتحان لے رہے ہیں، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پڑھیں جو انہوں نے دی ،وکیل عرفان قادر نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پڑھی ، جس کے بعد جسٹس اعجازالاحسن نے کہا  کہ 2 جولائی کو سپریم کورٹ نےکہاکہ پارٹی پالیسی کےبرعکس ووٹ شمارنہ کیےجائیں،عدالتی فیصلےمیں پارلیمانی لیڈرکاکردارواضح ہے،پارلیمانی لیڈرکی ہدایات پرعمل نہ کرنیوالےکاووٹ شمارنہ کرنےکافیصلہ ہے،عدالت کے اس فیصلےمیں کیاابہام ہے؟عدالت نے ڈپٹی سپیکر کے وکیل عرفان قادر سے کہا کہ “یہ بتادیں کہ ڈپٹی سپیکر نے کیا تشریح کی اس فیصلے کی ؟ جس پر عرفان قادر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نےآرٹیکل 63 اے کے مطابق فیصلہ دیا ۔

  • سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

    ۔

     ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں ہوئی ہےجس کے دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک مجیب الرحمان شہید ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا مؤثر انداز میں جواب دیا ہے۔ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

  • چترال میں سیلابی ریلوں سے نقصانات، وزیرِ اعلیٰ KPK کا اظہارِ افسوس

    چترال میں سیلابی ریلوں سے نقصانات، وزیرِ اعلیٰ KPK کا اظہارِ افسوس

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے چترال میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

    خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

    وزیرِ اعلیٰ نے متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ، محکمۂ ریلیف اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

    محمود خان نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں کی آبادیوں کی محفوظ جہگوں پر منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

  • اتحادی اور PDM مزید مداخلت برداشت نہیں کرینگے، سعد رفیق

    اتحادی اور PDM مزید مداخلت برداشت نہیں کرینگے، سعد رفیق

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی لیکن بعض لوگ نیوٹرل ہونے کے لیے تیار نہیں۔

    عمران خان پر نشانہ رکھتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے سہولت کار پیچھے نہیں ہٹیں گے تو بتا دیں ملک کون چلائے گا، یہ بھی کہا جب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی تو اسے عدالت میں کیوں نہیں بلایا گیا؟ اب ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو عدالت میں بلایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش بند کی جائے، پی ڈی ایم اور اتحادی مزید مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔