Category: International

  • امریکی صدر کا فلسطینی ہسپتالوں کیلئے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان

    امریکی صدر کا فلسطینی ہسپتالوں کیلئے 100 ملین ڈالر امداد کا اعلان

    امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے فلسطینی ہسپتالوں کیلئے 100 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کردیا۔

    العربیہ کے مطابق اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل جوبائیڈن نے مشرقی یروشلم میں ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور 100 ملین ڈالر کی مالی اور تکنیکی امداد کا اعلان کیا۔ 

    اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے  فلسطینی مہاجرین کیلئے ادارے یو این آر ڈبلیو اے  کے ذریعے 201 ملین ڈالر کی امداد کی جائے گی۔

  • حج اکبر کے موقع پر سعودی عرب نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

    حج اکبر کے موقع پر سعودی عرب نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

    سعودی عرب کی حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    نجی ٹی وی نیوزنے عرب میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عازمین حج اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی سہولت کے لئے خطبہ حج کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ عرفات سے دیا جائے گا۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو حج 2022 کے لیے خطیب مقرر کیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرجاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نو ذوالحج کو عرفات کی مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے۔دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی یا حج سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لیے روبوٹ گائیڈ متعارف کرا دئیے۔ روبوٹ گائیڈ اردو، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، ملاوی، بنگالی، چینیِ اور ہوساوی زبانوں میں عازمین کو سوالوں کے جواب دیں گے۔

  • تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کر گئے

    تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کر گئے

    تیل برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل انتقال کرگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کے سیکرٹری جنرل محمد برکینڈو 63 سال کی عمر میں بدھ کے روز انتقال کرگئے۔محمد برکینڈو نائیجیرین نیشنل پیٹرولیم کورپ کے سربراہ تھے اور ان کی کمپنی کی جانب سے محمد برکینڈو کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔این این پی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے محمد برکینڈو کے انتقال کی اطلاع دی۔

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے آج محمد برکینڈو کو کھو دیا، ان کا دنیا سے جانا ان کے اہلخانہ، کمپنی اور عالمی انرجی کمیونٹی کا ایک بڑا نقصان ہے۔این این پی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ محمد برکینڈو نے چند گھنٹے پہلے نائیجیریا کے صدر سے ملاقات کی تھی اور ابوجا میں ہونے والی انرجی سمٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد برکینڈو نے 1980 میں نائیجیریا کی آئل انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے این این پی سی میں مختلف عہدوں پر کام کیا جب کہ اوپیک کے اکنامک کمیشن بورڈ میں نائیجیریا کی نمائندگی کی۔

  • ایران: بغیر حجاب آنے والی خواتین گاہکوں کی وجہ سے تین کیفے بند کر دیے گئے

    ایران: بغیر حجاب آنے والی خواتین گاہکوں کی وجہ سے تین کیفے بند کر دیے گئے

    ایرانی شہر قُم میں بنا حجاب آنے والی خواتین گاہکوں کی وجہ سے تین کیفے بند کر دیے گئے۔ نیوز کے مطابق 

    ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قُم شہرمیں 3 کافی شاپس کو متعدد خلاف ورزیوں کی بناء پربند کیا گیا ہے، ان خلاف ورزیوں میں خواتین گاہکوں کے بنا حجاب آنے سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔

    بیان کے مطابق قانونی کارروائی سے قبل کیفے مالکان کو پولیس کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔

    واضح رہے ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد عورتوں پر  پردہ کرنا لازم قرار دیا گیا تھا، حال ہی میں حکومت کی جانب سے حجاب نہ کرنے والی خواتین کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستانی حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈی جی حج ابرار مرزا

    پاکستانی حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈی جی حج ابرار مرزا

     مناسک حج کا آغاز ہو گیا ، 2 سال کی سخت کورونا پابندیوں کے بعد آج 10 لاکھ عازمین حج  منیٰ  کی جانب روانہ ہو گئے ۔ ڈی جی حج  مرزا ابرار نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

    ڈی جی حج نے پاکستانی حجاج کرام کی سہولیات سے  متعلق بتایا کہ  ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹرمحمد اختر عباس کی نگرانی میں معاونین کی گائیڈ پوسٹس بنائی جارہی ہیں، گائیڈ پوسٹس پر تعینات معاونین حجاج کی ہر ممکن رہنمائی کریں گئے ، پاکستانی حجاج کے لیے منیٰ میں مین کنٹرول آفس بھی بنا دیا گیا ۔

    ڈی جی حج کے مطابق پاکستانی حجاج کے لیے منیٰ اور عرفات کے نقشے بھی پرنٹ کروا لیے گئے ہیں تا کہ انہیں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے ۔

    خیال رہے کہ  2 سال تک کورونا کی شدید پابندیوں کے بعد آج 10 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے منیٰ روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

     دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج آج 7 اور کل 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سےمنیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ مناسک حج کے مطابق عازمین حج کو 8 ذوالحج کا دن منیٰ میں اپنے خیموں ہی میں قیام کرنا ہوگا، جہاں سے وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد 9 ذوالحج کی نماز فجر ادا کرنے کے بعد وقوف عرفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ یہ عمل اگلے دن کی نماز ظہر تک مکمل ہوگا۔عازمین حج 9 ذوالحج جمعرات کے روز میدان عرفات پہنچ کر نماز ظہر اور عصر اپنے خیموں ہی میں ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، جہاں حجاج کرام اپنے رب کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کریں گے۔

    9 ذوالحج کو غروب آفتاب ہوتے ہی حجاج کرام نماز مغرب ادا کیے بغیر مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے اور وہاں پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ حجاج کرام مزدلفہ کی شب کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور وہیں سے رمی جمرات کے لیے 70 عدد کنکریاں فی عازم کے تناسب سے چنیں گے۔حجاج کرام 10 ذوالحج جمعہ کے روز نماز فجر کی ادائی کے بعد سورج طلوع ہونے تک دعاؤں اور مناجات کا اہتمام کریں گے، جسے وقوف مزدلفہ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد ضیوف الرحمن رمی جمرات کے لیے واپس منیٰ کی جانب روانہ ہوں گے جمرات کمپلیکس میں بڑے جمرے پر 7 کنکریاں ماریں گے۔

    رمی جمرات کے بعد قربانی کا عمل ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی حجاج کرام سر کے بال منڈوا کر (حلق کروا کر) حالت احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوتے ہیں۔ حلق کے بعد حجاج کا اہم کام طواف زیارت ہے۔ جس کی ادائیگی اور سعی کے چکر مکمل کرنے کے بعد حجاج واپس منیٰ پہنچیں گے۔ رات وہیں قیام ہوگا اور اگلے 2 روز یعنی 11 اور 12 ذوالحج کو زوال کے وقت کے بعد تینوں جمرات کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔اس کے بعد حجاج 12 ذوالحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے یا پھر 13 ذوالحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

  • مناسک حج کا آغاز ہو گیا ، 2 سال کی سخت کورونا پابندیوں کے بعد آج 10 لاکھ عازمین حج کی منیٰ روانگی

    مناسک حج کا آغاز ہو گیا ، 2 سال کی سخت کورونا پابندیوں کے بعد آج 10 لاکھ عازمین حج کی منیٰ روانگی

    2 سال تک کورونا کی شدید پابندیوں کے بعد آج 10 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے منیٰ روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج آج 7 اور کل 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سےمنیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں 2 سال کے طویل انتظار کے بعد عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے۔

    واضح رہے کہ مناسک حج کے مطابق عازمین حج کو 8 ذوالحج کا دن منیٰ میں اپنے خیموں ہی میں قیام کرنا ہوگا، جہاں سے وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد 9 ذوالحج کی نماز فجر ادا کرنے کے بعد وقوف عرفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ یہ عمل اگلے دن کی نماز ظہر تک مکمل ہوگا۔عازمین حج 9 ذوالحج جمعرات کے روز میدان عرفات پہنچ کر نماز ظہر اور عصر اپنے خیموں ہی میں ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، جہاں حجاج کرام اپنے رب کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کریں گے۔

    9 ذوالحج کو غروب آفتاب ہوتے ہی حجاج کرام نماز مغرب ادا کیے بغیر مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے اور وہاں پہنچ کر مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ حجاج کرام مزدلفہ کی شب کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور وہیں سے رمی جمرات کے لیے 70 عدد کنکریاں فی عازم کے تناسب سے چنیں گے۔حجاج کرام 10 ذوالحج جمعہ کے روز نماز فجر کی ادائی کے بعد سورج طلوع ہونے تک دعاو¿ں اور مناجات کا اہتمام کریں گے، جسے وقوف مزدلفہ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد ضیوف الرحمن رمی جمرات کے لیے واپس منیٰ کی جانب روانہ ہوں گے جمرات کمپلیکس میں بڑے جمرے پر 7 کنکریاں ماریں گے۔

    واضح رہے کہ رمی جمرات کے بعد قربانی کا عمل ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی حجاج کرام سر کے بال منڈوا کر (حلق کروا کر) حالت احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوتے ہیں۔ حلق کے بعد حجاج کا اہم کام طواف زیارت ہے۔ جس کی ادائیگی اور سعی کے چکر مکمل کرنے کے بعد حجاج واپس منیٰ پہنچیں گے۔ رات وہیں قیام ہوگا اور اگلے 2 روز یعنی 11 اور 12 ذوالحج کو زوال کے وقت کے بعد تینوں جمرات کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔اس کے بعد حجاج 12 ذوالحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے یا پھر 13 ذوالحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

  • امارات کے صدر نے عیدالاضحیٰ سے قبل سینکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں، رہائی کا حکم

    امارات کے صدر نے عیدالاضحیٰ سے قبل سینکڑوں قیدیوں کی سزائیں معاف کردیں، رہائی کا حکم

     متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زاید النہیان نے عید الاضحیٰ سے قبل 737 قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عرب نیوز کے مطابق جن قیدیوں کو رہائی ملی ہے انہیں مختلف جرائم میں سزائیں ہوئی تھیں۔ امارات کے صدر نے قیدیوں کے جرمانے بھی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سے قبل سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید نے گزشتہ برس نومبر میں امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر  870 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے 540 قیدیوں کو رمضان المبارک سے قبل مارچ میں رہا کردیا گیا تھا۔

  • برطانوی شہری 6500 کلومیٹر پیدل سفر کرکے حج کرنے پہنچ گیا

    برطانوی شہری 6500 کلومیٹر پیدل سفر کرکے حج کرنے پہنچ گیا

     برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آدم محمد اپنے ملک سے حج کرنے کیلئے پیدل سعودی عرب پہنچ گئے۔

    عرب نیوز کے مطابق 52 سالہ آدم محمد نے سعودی عرب پہنچنے کیلئے تقریباً 6500 کلومیٹر کا سفر 11 ماہ اور 26 دن میں مکمل کیا۔ اپنے اس سفر کے دوران وہ نیدر لینڈز، جرمنی، چیکیا، ہنگری، رومانیہ، بلغاریہ، ترکی، لبنان، شام اور اردن سے گزر کر سعودی عرب پہنچے۔ آدم محمد نے اپنے اس مقدس سفر کے دوران اوسطاً روزانہ 17.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور 26 جون کو مکہ مکرمہ کی عائشہ مسجد پہنچے۔

    مکہ مکرمہ پہنچنے پر سعودی شہریوں، حجاج کرام اور آدم محمد کی دو صاحبزادیوں نے ان کا استقبال کیا، ان کی بیٹیاں ہوائی جہاز کے ذریعے مکہ پہنچی تھیں۔

  • رواں سال حج پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

    رواں سال حج پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

    سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ اس بار غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائےگا۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ حج کے موقع پر 9ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

  • حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے 2 ہزار پاکستانی رضا کار تعینات

    حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے 2 ہزار پاکستانی رضا کار تعینات

     سعودی عرب میں حجاج ِ کرام کی رہنمائی کیلئے دو ہزار رضا کار تعینات کیے گئے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے سینئر حکام نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  رواں سال 81 ہزار 132 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے دو ہزار رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان رضا  کاروں میں سے آدھے سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ہی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ 

    جدہ میں پاکستان کےحج سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ابرار احمد مرزا نے بتایا کہ 410 تارکین وطن نے حج مشن کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرایا جب کہ 810 رضا کار پاکستان سے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی رضا کاروں نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج والنٹیئرز گروپ کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرایا اور ضروری تربیت حاصل کی۔