Category: International

  • انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات، نوم چومسکی سمیت ماہرینِ تعلیم نے شہباز شریف کو کھلا خط لکھ دیا

    انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات، نوم چومسکی سمیت ماہرینِ تعلیم نے شہباز شریف کو کھلا خط لکھ دیا

    معروف دانشور نوم چومسکی سمیت ماہرینِ تعلیم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑی صورت حال ، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی رخصتی کے بعد کے حالات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ایکسپریس ٹربیون کے مطابق  یہ کھلا خط 26 مئی کو لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے انتہائی تشویشناک صورت حال پیدا ہوچکی ہے، یہاں اظہار رائے کی آزادی پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین  کو ہراساں  کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

    اس خط میں سیاسی مخالفین بشمول شیریں مزاری اور دیگر سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرینِ تعلیم نے مسجد نبوی ﷺ  میں پیش آنے والے واقعے کے بعد حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات کے اندراج کو سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام قرار دیا۔

  • امریکیوں کیخلاف ساز ش کو روکنے کیلئے قاسم سلیمانی کومارا، سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پہلی بار کھل کر بول پڑے

    امریکیوں کیخلاف ساز ش کو روکنے کیلئے قاسم سلیمانی کومارا، سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پہلی بار کھل کر بول پڑے

    سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق اعلیٰ فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 500 امریکیوں کے خلاف ممکنہ سازش روکنے کے لیے مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے تھے کہ ایران کی القدس فورس کیا کر رہی ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک ایسا منصوبہ تھا جس میں ہم مسلسل مصروف تھے اور پھر ہمارے پاس یہ موقع تھا کہ امریکی وسائل، امریکی اثاثوں، امریکی عوام اور ان پر ہونے والے حملے کو روکنے کا فیصلہ امریکی صدر نے کیا۔

    العربیہ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی 500 امریکیوں کو قتل کرنے کی سازش میں مصروف تھے، ہمارے پاس اس سازش کو ختم کرنے کا موقع تھا اور ہم نے کیا۔

     نیوز کے مطابق  ایک سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ’ایران کی واضح دھمکیاں تھی کہ اگر جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگئے تو جنگ ہوگی، اگر امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب میں متنقل کیا تو جنگ ہوگی اور اگر قاسم سلیمانی پر حملہ کیا تو جنگ ہوگی‘۔

    مائیک پومپیو نے   کہا کہ ’ہم نے ان میں سے ایک یا دو کام نہیں کیے،  ہم نے ان تینوں میں سے ہر ایک کام کیا اور کوئی جنگ نہیں ہوئی، ہم نے عراق میں اپنے اثاثوں اور شام میں اپنے لوگوں کی حفاظت کی، درحقیقت ہم نے پوری دنیا میں اپنے تمام امریکیوں کے لیے طویل عرصے کے لیے بہتر ماحول پیدا کیا۔

    یادرہے کہ قاسم سلیمانی 3 جنوری 2020 کو امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

  • عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر تک کی کمی

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر تک کی کمی

    بین الاقوامی سطح پر بڑھتی مہنگائی اور کساد بازاری کے باعث تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافہ بھی تیل خریداری کے رجحان میں کمی کا باعث بنا، دوسری جانب دنیا بھر میں جاری معاشی صورتحال اور مقامی روپے کی ڈالر کے مقابلہ میں بگڑتی صورتحال تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب ہے۔

    ٹریڈنگ کے دوران برطانوی برینیٹ کروڈ آئل کی قیمت 6اعشاریہ 69 ڈالر کمی کے بعد 113اعشاریہ 12ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 8اعشاریہ 03 ڈالر سے کم ہوکر 109اعشاریہ 56 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

    برینیٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اب تک ریکارڈ کی جانے والی یہ  سب سے کم قیمت ہے جبکہ گزشتہ آٹھ ہفتوں میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں ہونیوالی ریکارڈ کمی ہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کے دنیا بھر میں آنے والا مہنگائی کا طوفان تیل کی قیمتوں میں کمی سبب ہے ۔

  • بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، 17 ہلاکتوں کی تصدیق،2930 دیہات،19 لاکھ افراد متاثر

    بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، 17 ہلاکتوں کی تصدیق،2930 دیہات،19 لاکھ افراد متاثر

    بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ریاست میں سیلاب کے باعث 17 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔ سیلاب کے باعث ایک شخص لاپتا ہے ۔ ریاست کے  28  اضلاع میں آنے والے سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 19 لاکھ سے زیادہ لوگ اور دو ہزار 930 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق  ریاست آسام میں جمعہ کے روز ہونے والی بارشوں نے تباہی مچادی اور  مزید نو افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ جو 28 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان میں بجالی، بکسا، برپیتا، بسواناتھ، بونگی گاؤں، چرنگ، درنگ، دھیماجی، دھوبری، دبروگاہ، دیما ہساؤ، گول پاڑا، ہوجائی، کامرپ، کامرپ (ایم) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی کربی انگلونگ، کوک راجھڑ، لکھیم پور، ماجولی، موری گاؤں، نا گاؤں، نال باری،  سیوا ساگر، سونت پور،  جنوبی سلمارا، تمول پور، تنسوکیا اور ادال گری بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • سعودی سفیر نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ مزید پاکستانی ایئرپورٹس تک بڑھانے کا اعلان کردیا

    سعودی سفیر نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ مزید پاکستانی ایئرپورٹس تک بڑھانے کا اعلان کردیا

    سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی نے کہا ہے کہ روڈٹومکہ منصوبے کا دائرہ کار آئندہ سال پاکستان کے دیگر ایئر پورٹس اور مزید ممالک تک بھی بڑھایاجائیگا۔سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا سٹیٹ آف دی آرٹ روڈٹومکہ پراجیکٹ کے ذریعے چھ ہزارسے زائدعازمین حج کو سعودی عرب بھجوایاجاچکا ہے، منصوبے کا دائرہ کار آئندہ سال پاکستان کے دیگر ایئر پورٹس اور مزید ممالک تک بھی بڑھایاجائیگا۔

     سعودی عرب اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے عازمین حج کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلیے روڈٹومکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری، سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی کانیو اسلام آبادایئرپورٹ کادورہ،سہولیات کا جائزہ لیااورکہا آئندہ سال پراجیکٹ کا دائرہ کار پاکستان کے مزید ائیر پورٹس سمیت دیگر اسلامی ممالک تک بھی بڑھایاجائے گا۔

    سعودی سفیرنواف بن سعید احمد المالکی نیواسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو ائیر پورٹ مینجرعدنان خان اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے انکااستقبال کیاگیابعدازاں سعودی سفیرنے ائرپورٹ پرروڈٹومکہ منصوبے کے تحت عازمین کودی جانیو الی سہولیات کاجائزہ لیا اور امیگریشن کائونٹرز پر گئے، عملے اورمسافروں سے تاثرات لیے۔

  • پانی کی قدر کریں ، آج دنیا بھر میں خشک سالی سے نمٹنے کا دن منایا جا رہا ہے

    پانی کی قدر کریں ، آج دنیا بھر میں خشک سالی سے نمٹنے کا دن منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں خشک سالی سے نمٹنے کا دن آج منایا جارہا ہے۔موسمیاتی تبدیلی نا صرف خشک سالی میں اضافے بلکہ دریاؤں میں پانی کی سطح میں40 فیصد کمی کا باعث ہے۔ماہرین کے مطابق پانی کا ضیاع نہ روکا گیا اور مناسب بارشیں نہ ہوئیں تو غذائی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

  • پاکستان سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا اقوام متحدہ، نیویارک کا دورہ

    پاکستان سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا اقوام متحدہ، نیویارک کا دورہ

     پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی  یو ) کے 15 رکنی وفد، جس میں پاکستان کی مسلح افواج اور سول سروس کے سینئر افسران بشمول بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے اتحادی افسران شامل تھے، نے پاکستان کے مستقل نمائندے سے ملاقات کی. اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم نے وفد کو کثیرالجہتی میدان میں پاکستان اور اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا. 

     سفیر منیر اکرم نے دنیا بھر میں تیزی سے ترقی پذیر پیش رفت کے پس منظر میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی وسیع تر ترجیحات بیان کیں.  انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی اہم ترجیحات میں جموں و کشمیر کا تنازعہ، افغانستان میں امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل اہم ہیں.  انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کلیدی اقدامات اور کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر انسداد دہشت گردی، اقوام متحدہ کی امن فوج، اقوام متحدہ میں اصلاحات، اسلامو فوبیا اور دیگر شعبوں میں کارکردگی کا خصوصی طور پر ذکر کیا. 

     سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادں کے تحت تنازعہء کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا. انہوں نے کہا کہ “پاکستان ہمیشہ سے اقوام متحدہ میں سرگرم رہا ہے، گزشتہ سال پاکستان اقتصادی اور سماجی کونسل کا صدر تھا اور اس سال پاکستان جی 77 اور چین (ترقی پذیر ممالک) کے گروپ کی سربراہی کر رہا ہے”. 

    ان کا کہنا تھا کہ “اقوام متحدہ میں یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ پاکستان بطور جی 77 اور او آئی سی چیئر خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے.  پاکستان کی کامیابی کی کہانیوں میں سے ایک اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہمارا تعاون ہے. ہمارے فوجیوں کو بہت عزت دی جاتی ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے قیام امن میں 5ویں سب سے زیادہ فوجی تعاون کرنے والا ملک ہیں.  اسلامو فوبیا کی وجہ سے پاکستان کی شراکت ایک اور اہم کامیابی ہے. ہم اسلامو فوبیا کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں تسلیم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں. اور او آئی سی کے ذریعے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی. اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی کی کامیابیوں اور تعاون کے شعبے پر بھی بات چیت ہوئی. 

     بریفنگ کے اختتام پر شرکاء نے عالمی مسائل اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف پر سوالات کئے.  وفد کے رکن نے شیلڈ پیش کی اور بصیرت افروز بریفنگ پر سفیر کا شکریہ ادا کیا. 

     قبل ازیں، وفد کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے کے لیے مستقل مشن نے سہولت فراہم کی. وفد نے پاکستان مشن کے مستقل نمائندے، نائب مستقل نمائندے، سفیر عامر خان اور مشن میں موجود دیگر افسران کے ساتھ  گروپ فوٹو بھی بنوایا.

  • فیٹف گرے لسٹ، اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں آجائے گا: حکومتی ترجمان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

    فیٹف گرے لسٹ، اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں آجائے گا: حکومتی ترجمان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

     

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) گرے لسٹ سے متعلق  ممالک کے سٹیٹس کا اعلان آج کرے گا جس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پرامید  ہے۔

    نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے جس میں اجلاس کے اختتام پر آج لسٹ سے متعلق سٹیٹس کا اعلان ہوگا۔وفاقی حکومت سے منسلک ایک ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملنے والی اطلاعات یہی بتا رہی ہیں کہ اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تب بھی معاملات طے ہونے میں وقت درکار ہو گا اور اس میں 7 سے 8 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کی صورت میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ خود تسلی کر سکیں کہ ان کی سفارشات پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کو رہ جانے والی دو سفارشات میں قانون میں ترمیم کے ساتھ ساتھ اس کے نفاذ سے متعلق خدشات ہیں جن کا اظہار وہ کئی بار کرچکے ہیں۔

  • امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطی سے قبل چین اور روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

    امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطی سے قبل چین اور روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

    امریکی صدر جو بائیڈن کے جولائی میں مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل چین اور روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے پیوٹن سے کہا ہے کہ تمام فریقین کو یوکرین بحران کےحل کیلئے کام کرنا چاہیے۔چینی صدر نے صورتحال کو حل کرنے میں مدد کیلئے چین کی آمادگی کا اعادہ بھی کیا۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی صدر سے گفتگو میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین روس کی خود مختاری اور سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا۔روسی صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، فنانس، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو  وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

    یوکرین پر روسی حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر یہ دوسرا رابطہ ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جولائی میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ اسرائیل، فلسطین اور سعودی عرب جائیں گے۔

  • صرف ایک انجیکشن، اسرائیلی سائنسدانوں نے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    صرف ایک انجیکشن، اسرائیلی سائنسدانوں نے ایڈز کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    میڈیکل سائنس کی تاریخ  میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا گیا، ریسرچرز کی ایک ٹیم نے جین ایڈیٹنگ کے ذریعے ایچ آئی وی ایڈز کا  علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

     ماہرین نے ایڈز کے خاتمے کی ایک ویکسین تیار کی ہے جس کے صرف ایک ہی انجیکشن کے ذریعے وائرس کو نیوٹرلائز کردیا گیا۔ یہ ویکسین وائٹ بلڈ سیلز کی ٹائپ بی کی انجینئرنگ کرکے تیار کی گئی ہے جو جسم کے دفاعی نظام کو متحرک کردیتی ہے اور ایچ آئی وی کو نیوٹرلائز  کرنے والے اینٹی باڈی خارج کرتی ہے۔ یہ تحقیق تل ابیب یونیورسٹی کے سکول آف نیورو بائیولوجی، بائیو کیمسٹری اور بائیو فزکس کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کی ہے۔ اس تحقیق  کو طبی جریدے نیچر میں شائع کیا گیا ہے جس میں اینٹی باڈیز کو محفوظ علاج قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہی طریقہ آئندہ نہ صرف وبائی امراض بلکہ دیگر امراض جیسے کہ کینسر وغیرہ کے علاج میں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔