Category: International

  • سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے: ایران نے بیان جاری کر دیا

    سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے: ایران نے بیان جاری کر دیا

     ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ان کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ 

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع ہیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت تنازعات کو حل کرنے کے لیے تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں۔

    دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا تھا اور حال ہی میں عراقی وزیر اعظم نے تہران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا تھا۔جس کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے آج اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ہمارے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہوگئے تھے جب ریاض میں شعیہ عالم دین کا سرقلم کیے جانے کے ردعمل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

  • سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیاگیا

    سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیاگیا

    سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے 16 جون سے 22 جون کے درمیان کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 9572 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

    مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 3747 افراد سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے جبکہ 2097 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 331 افراد کو گرفتار کیا جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ان میں 44 فیصد یمنی، 41 فیصد ایتھوپی جبکہ 14 فیصد دیگر ملکوں کے تارکین تھے۔

    کمیٹی کے مطابق غیرقانونی تارکین کو سہولت اور تعاون فراہم کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 31 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

  • گھریلو ملازمین سے بدسلوکی، سعودی حکام نے سزا واضح کردی

    گھریلو ملازمین سے بدسلوکی، سعودی حکام نے سزا واضح کردی

     سعودی عرب میں انسداد انسانی سمگلنگ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل محمد المصری نے خبردار کیا ہے کہ گھریلو ملازمین سے بدسلوکی انسانی سمگلنگ کے قانون کے مطابق جرم ہے، اس کی سزا 10 برس قید اور 10لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں گھریلوملازمین کی تعداد کے دیکھتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کےلیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے۔

    نیوز کے مطابق  انہوں نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے مختلف جرائم میں سب سے زیادہ عام جبری مشقت ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جبری مشقت اور گھریلو عملے سے بدسلوکی کرنے والے آجر کے خلاف ثبوت ملتے ہی قانونی کارروائی اور ان پر سزاؤں کا اطلاق کیا جاتا ہے۔

  • سعودی حکومت نے حجاج کرام کو اپنے خیموں میں گیس سلنڈر استعمال کرنے سے روک دیا

    سعودی حکومت نے حجاج کرام کو اپنے خیموں میں گیس سلنڈر استعمال کرنے سے روک دیا

     سعودی عرب کی حکومت نے حج کے دنوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حجاج کرام کو اپنے خیموں میں گیس سلنڈر استعمال کرنے سے روک دیا۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے حجاج کرام کے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔  پابندی کے بعد حجاج کرام  اپنےکیمپس میں گیس سلنڈراستعمال نہیں کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ حرمین شریفین میں قائم تمام سرکاری اداروں کے دفاتر پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہو گا۔

    اس کے علاوہ حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر بھی  پابندی عائد کی گئی ہے، حج سیزن کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں اونٹوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ یہ پابندی جانوروں سے انسانوں میں وائرس کی منتقلی روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔

  • معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں، چینی صدر کا روس پر پابندی پر تبصرہ

    معاشی پابندیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں، چینی صدر کا روس پر پابندی پر تبصرہ

    ورچوئل برکس بزنس فورم کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو سیاسی بنانا اور اسے ہتھیار میں تبدیل کرنا یا مالیاتی نظاموں میں اپنی بنیادی حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر پابندیاں عائد کرنا صرف اپنے اور دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا اور اس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے گی۔

    2009 میں بننے والے اس گروپ میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں اور صدر سی جن پنگ کا یہ تبصرہ یوکرین کی جنگ پر ماسکو پر بڑھتی ہوئی مغربی پابندیوں کے پس منظر میں آیا ہے جس نے روس کو دنیا کا سب سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے والا ملک بنا دیا ہے۔

    انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’نام نہاد طاقت پر مشتمل پوزیشن’ پر اندھا اعتماد اور فوجی اتحاد کو وسعت دینے اور دوسروں کی قیمت پر اپنی سلامتی حاصل کرنے کی کوششیں صرف خود کو سیکیورٹی کے مخمصے میں ڈالے گی۔

  • کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

    کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

    عرب ملک کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کردیا۔

    عرب نیوز کے مطابق  81 سالہ ولی عہد مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی  کو قانون کے مطابق تحلیل کرنے  اور نئے انتخابات کا فیصلہ کیا ہے، ہم نہ تو انتخابات کے عمل میں مداخلت کریں گے اور نہ ہی نئے سپیکر کے انتخاب پر اثر انداز ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کے تناظر میں نئی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے،  کویت کے شہری مقننہ اور ایگزیکٹو اداروں کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔

  • ’پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی مذاکرات ناکامی پر بھی اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دینگے‘

    ’پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی مذاکرات ناکامی پر بھی اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دینگے‘

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں مذاکرات کے لیے ہمارا کردار ثالث کا ہے، اگرمذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے غیر معینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے، دونوں فریقین کے مذاکرات مکمل ہو گئے، ایک اعلامیہ بھی آچکا ہے اور اس کی ہم بھی تائید کرتے ہیں، پاکستان کے قبائلی علاقوں کا ایک وفد کابل آیا تھا اور ان کا کردار بھی مثبت رہا۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین کی آمد سے جنگ بندی بھی طویل ہوگئی، امید ہے اس طرح کے دیگر مؤثر طبقات بھی ان مذاکرات میں شریک ہوں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں، پہلے تو ہم یہی چاہتے ہیں یہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ایک اتفاق رائے سامنے آئے، انشاء اللہ اگر اخلاص ہو، خطے کا امن فریقین کے مدنظر رہے، پاکستان کے اقتصادی مسائل بھی بہت ہیں، ایسے حالات میں بیرونی مداخلتوں کا راستہ روکنا حکمت کا تقاضا اور بہت ضروری ہوتا ہے۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ میراخیال ہے پاکستانی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو اس بات کا ادراک ہوچکا ہوگا، امید ہے اس بار مذاکرات کامیاب ہوں گے اور مخلصانہ انداز میں آگے بڑھیں گے، اگر یہ مذاکرات ناکام ہوتے بھی ہیں تو امارت اسلامیہ افغانستان کسی کو بھی اپنی سر زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، پاکستان کا موقف افغانستان کے حوالے سے قابل تعریف ہے۔

    ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ ہم نے سیاسی میدان میں عالمی سطح پر جتنا بھی پاکستان کا موقف دیکھا یہ افغانستان کی حمایت میں ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، ہمارے سب کے بہت سے مشترکات ہیں، افغانستان سے عالمی دنیا کے تعلقات کی بہتری میں پاکستان تعاون کرتا ہے جو قابل تعریف ہے۔ امارت اسلامیہ خطے اور خصوصاً اپنے پڑوس میں امن چاہتا ہے۔ بہت سارے افغان مہاجرین پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، ان کا تحفظ بھی ہمارے اپنے شہریوں کا تحفظ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا موسم گزر چکا ہے، ہم مزید دشمنی نہیں چاہتے، امریکا کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان سے بہتر تعلقات قائم کرے اور افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو تیار ہیں، ہم نے عالمی برادری سے کم عرصے میں اچھے تعلقات قائم کیے، افغانستان میں اب ایک ذمہ دار اور حقیقی نمائندہ حکومت ہے۔

    افغان رہنما نے بھارت میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جنونی انتہا پسندوں کو دین اسلام کی توہین کی اجازت نہ دی جائے۔ ایسے جنونی انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی بھی اجازت نہ دی جائے۔

  • سعودی عرب کا ویژن 2030، جدہ میں قائم پاکستانی قونصل خانے کی بوسیدہ عمارت گرانے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا ویژن 2030، جدہ میں قائم پاکستانی قونصل خانے کی بوسیدہ عمارت گرانے کا فیصلہ

      سعودی ولی عہد کے  ویژن  2030  کے تحت سعودی حکومت جدہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں کو خوبصورت بنانے کے لیے پرانی  عمارتوں کو منہدم کرکے علاقے کو خوبصورت بنانے کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ، منہدم کئے جانے والے علاقوں میں حئی المشرفہ کی تنگ سڑک پر قائم پاکستان قونصلیٹ جدہ کی ایک پرانی اور بوسیدہ عمارت بھی آگئی ہے۔ یہ وہ عمارت ہے  جس کے متعلق ماضی میں پاکستان قونصلیٹ اور سفارت خانہ پاکستان نے پاکستان کی کئی حکومتوں کو توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ  قونصل خانہ جدہ کیلئے نئی عمارت  تیار کی جائے۔ پاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کاروں کی یاددہانیوں کے باوجود  پاکستان قونصیلٹ جدہ کی نئی عمارت کا معاملہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ چکا۔

     جدہ قونصلیٹ جنرل  سے سعودی عرب کے مغربی صوبے میں رہنے والے  تقریبا  13  لاکھ پاکستانی اپنی سفری دستاویزات اور کمیونٹی سروسز و دیگر  معاملات سے مستفید ہوتے ہیں۔ موجودہ عمارت میں 40 سے زیادہ  کمرے  اور  قونصلیٹ سے متعلق دیگر  معاملات  ہیں، اطلاع کے متعلق  سفیر پاکستان  امیر خرم راٹھور اور قونصل جنرل خالد مجید کی انتھک محنت کے بعد سعودی حکومت  کے متعلقہ ذمہ داران  نے  دوسال تک عمارت کو منہدہم  نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

     پاکستانی سفارت خانے  اور قونصل خانہ کی جانب سے پاکستان میں وزارت خارجہ کو  نئی عمارت کیلئے  ماہر  کنسلٹنٹس  کی تجاویز بھیجی گئی ہیں  تاکہ اس کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل  تک پہنچایا جاسکے ۔ پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت کیلئے قونصلیٹ کے پاس  ایک وسیع و عریض پلاٹ موجود ہے جہاں عمار ت کی تعمیر ہوگی۔وہاں کبھی سکول بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا،  پی پی پی کے سابقہ دور میٰں اس وقت کے وزیر تعلیم نے اس کا افتتاح بھی کیا تھا، پھر  اس زمین پر  پاکستان قونصلیٹ بننے کا عندیہ دیا گیا  اور اس کا  افتتاح  سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کیا  تھا  جس کے افتتاح  کی تختی کئی سالوں سے قونصلیٹ میں رکھی رہی اور وہاں سابقہ حکومتوں کی بے حسی پر  پاکستان کمیونٹی کا منہ چڑاتی رہی۔

    سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ   حکومت پاکستان سعودی عرب کی جانب سے پرانی عمارتوں کے انہدام کے اعلان کے بعد  قونصلیٹ کی عمارت تعمیر  مکمل کرے گی ۔

  • طالبان حکومت نے5 برطانوی شہریوں کو رہا کردیا

    طالبان حکومت نے5 برطانوی شہریوں کو رہا کردیا

     طالبان حکومت نے افغانستان میں قید صحافی سمیت 5 برطانوی شہریوں کو رہا کردیا جس پر سیکرٹری خارجہ لز ٹریوس نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے افراد کا افغانستان میں کوئی کام نہیں تھا، وہ ٹریول ایڈوائزری کی خلاف کرکے افغانستان پہنچے تھے جو ایک غلطی تھی، افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 5 افراد میں ایک صحافی اور کاروباری شخصیت پیٹر جوینال بھی تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا افغان طالبان نے تفصیلات نہیں بتائی تاہم پانچوں برطانوی شہریوں کو رہا کردیا۔فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی شہریوں کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ دوبارہ افغان ثقافت یا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

  • سعودی عرب نے چار ملکوں کے سفر پر پابندی ختم کردی

    سعودی عرب نے چار ملکوں کے سفر پر پابندی ختم کردی

     سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد چار ملکوں کے سفر پر عائد پابندی ختم کردی۔ ان ممالک میں  بھارت، ترکی، ایتھوپیا اور ویتنام شامل ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پابندی والے ممالک کی فہرست سے نام خارج ہونے کے بعد اب سعدی  شہری مذکورہ ممالک کا بالواسطہ یا بلاواسطہ سفر کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سعودی عرب نے  16 ممالک کے سفری پابندی لگائی تھی۔پابندی کے شکار ممالک میں بھارت کے علاوہ لبنان، شام، ترکی، افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل تھے۔