Category: International

  • آرمی چیف کا قطر کا سرکاری دورہ، امیر  اور  نائب وزیر اعظم سے ملاقات

    آرمی چیف کا قطر کا سرکاری دورہ، امیر اور نائب وزیر اعظم سے ملاقات

     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے  قطر کا سرکاری دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے قطر کے امیر  اور  نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک قطر تعلقات بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں،مضبوط تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر قطر کی قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ، ہائیکورٹ نے کچھ ویلاگرز کیخلاف ایف آئی اے اور پیمرا کو کارروائی کا حکم دیدیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ، ہائیکورٹ نے کچھ ویلاگرز کیخلاف ایف آئی اے اور پیمرا کو کارروائی کا حکم دیدیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق  فیصلے میں  ہائیکورٹ نے کچھ ویلاگرز کیخلاف ایف آئی اے اور پیمرا کو کارروائی کا حکم دیدیا۔

    عدالت نے فیصلے میں  کہا کہ کیس کی سماعت کے دوران پرنٹ اور  الیکٹرانک میڈیا  کا کردار  قابل ستائش ہے ، البتہ  چند وی لاگرز نے عدالتی کارروائی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ،ایف آئی اے اور پیمراقانون کے مطابق کارروائی کریں ،ایسے وی لاگرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی بھی درخواست دے گاتوکارروائی کے بعد ایسے وی لاگرز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

  • ‘ ہم افغانستان میں تیزی سے کام کر رہے ہیں’ روسی صدر نے پلان بتادیا

    ‘ ہم افغانستان میں تیزی سے کام کر رہے ہیں’ روسی صدر نے پلان بتادیا

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس افغانستان میں صورتحال کو نارمل کرنے کے لیے مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ ہمسایہ ملک تاجکستان کے دورے پر گئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ہم افغانستان میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ان تمام سیاسی طاقتوں کے مابین تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ساری صورتحال کو کنٹرول کرتی ہیں۔ 

    تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ”ہماری ان کوششوں کا نقطہ آغاز یہ ہے کہ افغانستان کے نسلی گروپوں کو ملکی نظم و نسق چلانے میں شریک کیا جائے۔ جب تک افغانستان میں استحکام نہیں آتا، ہم اس خطے میں استحکام نہیں لا سکتے۔ افغانستان میں امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، جس سے ہمیں عہدہ برا ہونا ہے۔“

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاجکستان کا 1200کلومیٹر طویل بارڈر افغانستان کے ساتھ ملحق ہے اور تاجک فورسز کا آئے روز افغان منشیات سمگلروں کے ساتھ تصادم ہوتا رہتا ہے۔ کئی آبزرورز کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونا تاجکستان کے لیے خطرے سے خالی نہیں ہے کیونکہ اس سے تاجکستان میں بھی عدم استحکام آئے گا جو پہلے ہی تمام سوویت ریاستوں میں سب سے غریب ریاست ہے اور معاشی طور پر زیادہ تر انحصار روس پر کرتی ہے۔

  • اپنے شہریوں اور اثاثوں کی حفاظت کیلئے چین نے اپنی سیکیورٹی کمپنی پاکستان لانے کی تگ و دو شروع کردی

    اپنے شہریوں اور اثاثوں کی حفاظت کیلئے چین نے اپنی سیکیورٹی کمپنی پاکستان لانے کی تگ و دو شروع کردی

     پاکستان میں حالیہ واقعات کے بعد چین نے اپنے اثاثوں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی سیکیورٹی کمپنی لانے کی تگ و دوشروع کردی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تاحال راضی نہیں ہوا لیکن چائنہ کی طرف سے دباﺅ بدستور موجود ہے ۔ 

    نکی ایشیاءنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کیا کہ چین کی سیکیورٹی کمپنی لانے کی درخواست پر پاکستان نے انکار کردیا ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ چین ایسے انتظامات کیلئے دباﺅ برقرار رکھے گا۔ دنیا کے بڑے انفراسٹرکچر پروگرامز میں سے ایک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان اپنے دوست ملک چین کے لیے فیورٹ ہے لیکن بے سکونی اور چین مخالف جذبات کی وجہ سے چینی حکام پریشان ہیں، پاکستانی حکومت کے کم از کم دو عہدیداران نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ رواں ماہ کے آغاز میں چین کی وزارت سیکیورٹی نے پاکستانی حکام سے کہا تھاکہ ملک کے اندر آپریٹ کرنے کیلئے چینی سیکیورٹی کمپنی کو اجازت دی جائے ۔

    اس درخواست پر پاکستان کی وزارت داخلہ نے اعتراض کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز چینی شہری اور اثاثوں کی ملک میں حفاظت کرسکتی ہیں۔

    چینی باشندوں کے ساتھ کام کرنیوالی مقامی پرائیویٹ سیکیورٹی کنسلٹنگ کمپنی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ چین نے ایسے وقت پر اپنی سیکیورٹی کمپنی لانے کی خواہش ظاہر کی جس سے کئی ماہ قبل داسو میں ایک بس پر حملے میں 10شہری مارے جاچکے ہیں۔ اس سال کراچی میں چینی انسٹرکٹر پر خود کش حملہ کے بعد چین نے پاکستان سے اپنی سیکیورٹی کمپنی کو اجازت دلانے کے لیے رجوع کرلیا۔ 

    اس ساری پیش رفت پر اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کاموقف سامنے نہیں آسکاجبکہ پاکستانی حکام نے بھی عوامی سطح پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم جب پاکستان کے موجودہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کا دورہ کیا تو مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ ©” ملک میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے پاکستان کے عزم کو چائنہ نے سراہا ہے، دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی آپریشنز میں اپنا تعاون بڑھائیں گے“۔

    اس سے قبل پاکستان کے موجودہ وزیرداخلہ احسن اقبال 2016ءمیں پاکستانی میڈیا کو بتاچکے ہیں کہ ” چینی سیکیورٹی کمپنیوں اور مقامی آبادی میں ٹینشن پیدا ہوسکتی ہے ، ہماری ترجیح یہی ہوگی کہ مقامی سیکیورٹی مسائل سے پاکستانی سیکیورٹی اہلکار اور ایجنسیاں ہی نمٹیں، ایسا کرنے سے پاکستان کی مقامی آبادی اور چائنہ کے درمیان بھی تنازعات پیدا نہیں ہوں گے“۔

  • امریکی عدالت نے سکولوں ،سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

    امریکی عدالت نے سکولوں ،سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی اجازت دیدی

    امریکا کی سپریم کورٹ نے سکولوں اور سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیدیا جو ملازمین کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔  

    عالمی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پسند ججوں نے آج ایک بار پھر آئینی ترمیم کی دوبارہ تشریح کی جو سرکاری ملازمین کو کام کی جگہ اپنے عقیدے کے اظہار سے متعلق ہے،امریکی عدالت نے سکولوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں میں مسلمان ملازمین کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ پابندی آئین کی پہلی ترمیم سے متصادم ہے جو ملازمین کے عقائد کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے،6 ججز نے باجماعت نماز کی اجازت دینے کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 3 نے مخالفت کی۔

    واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں سامنے آیا جب واشنگٹن ہائی سکول کے ایک سابق فٹ بال کوچ “جوزف کینیڈی “میچ کے بعد 50 گز کی لائن پر باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دینے کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    سابق فٹ بال کوچ جوزف کینیڈی نے اپنی برطرفی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انھوں نے نماز پڑھنے کی اجازت محض مذہبی رواداری کے تحت دی تھی جو آئین کی خلاف ورزی نہیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آئین کی پہلی ترمیم حکومت کو “مذہب کے قیام کا احترام” کے خلاف کوئی قانون بنانے سے روکتی ہے، یہ شق ایسے حکومتی اقدامات پر بھی پابندی عائد کرتی ہے جو غیر ضروری طور پر ایک مذہب کو دوسرے مذہب پر ترجیح دیتے ہیں ،فیصلے کے مطابق آئین اور ہماری بہترین روایات باہمی احترام اور رواداری کا مشورہ دیتی ہیں، نہ کہ سنسر شپ اور دباؤ کا۔

  • روس کے یوکرین میں شہری آبادی پر حملے، متعدد ہلاکتیں ،سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

    روس کے یوکرین میں شہری آبادی پر حملے، متعدد ہلاکتیں ،سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

    یوکرین کے شہر لانسی چانسک پر روس کے میزائل حملے میں متعددافراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر یوکرینی صدر نے شہری آبادی پر روسی حملے کی شدید مذمت کی، دوسری جانب روس کی جانب سے شہری آبادی پر جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے آج سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔ 

  • عرب امارات نے پاکستانی سرکاری کمپنیوں کے حصص کی خریداری کی پیشکش کردی

    عرب امارات نے پاکستانی سرکاری کمپنیوں کے حصص کی خریداری کی پیشکش کردی

     متحدہ عرب امارات نے عوامی سطح پر درج سرکاری کمپنیوں میں اقلیتی حصص مذاکراتی قیمت پر خریدنے اور ان میں سے ہر ایک فرم کے بورڈ میں ایک نشست کی پیشکش کی ہے۔

     نیوز کے مطابق  پاکستان کی طرف سے اربوں ڈالر کے تازہ قرضوں کی درخواست کے جواب میں متحدہ عرب امارات نے عوامی سطح پر درج سرکاری کمپنیوں میں اقلیتی حصص مذاکراتی قیمت پر خریدنے اور ان میں سے ہر ایک فرم کے بورڈ میں ایک نشست کی پیشکش کی ہے، یہ قبول ہونے پر کیش کی کمی سے دوچار حکومت کو بڑا فروغ مل سکتا ہے اور اسلام آباد اور ابوظبی کے درمیان روایتی قرض دہندہ تعلقات سے علیحدگی کا نشان بنے گا جو متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت اور اس کی دولت کا ذریعہ ہے۔

    یہ پیش رفت چین کی طرف سے پاکستان کیلیے 2 ارب ڈالر قرض کے تسلسل کا فیصلہ ہے جو 27جون سے 23جولائی تک پختہ ہو کر گزشتہ ہفتے 2.3 ارب ڈالر کی منتقلی کے بعد سکھ کاسانس ہوگا۔اعلیٰ ذرائع نے بتایا متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری ملکیتی کمپنیوں میں 10% سے 12% حصص حاصل کرنے کی پیشکش کی ہے جواسٹاک مارکیٹ میں اس کے خودمختار دولت کے فنڈز کے ذریعے درج ہیں۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  بتایا کہ ایک دوست ملک کی طرف سے پاکستانی کمپنیوں کے جوابی حصص خریدنے کی تجویز سامنے آئی ہے ، جس کا مطلب محفوظ قرض پر مبنی سیکیورٹیز خریدنا ہے۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حصص کے حصول کیلیے صاف پیشکش کی لیکن حکومت ایسے کسی بھی معاہدے میں ایک شق شامل کرنا چاہتی ہے جہاں اسے خاص مدت کے بعد ان حصص کو واپس خریدنے کا حق حاصل ہو گا۔متحدہ عرب امارات نے اس سال اپریل میں مصری حکومت کی مالی امداد کی طرز پر پیشکش کی تھی جب اس نے سرکاری کمپنیوں میں 2ارب ڈالرکے حصص خریدے تھے۔

    متحدہ عرب امارات نے دبئی میں قائم خودمختار ویلتھ فنڈ ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کے ذریعے مصری کمپنیوں میں حصص حاصل کئے تھے، یہ پیشکش وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اپریل میں یو اے ای کے دورے کے دوران کئی ارب ڈالر کی مالی امداد کی درخواست کے جواب میں سامنے آئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم کی درخواست کے جواب میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان وفد بھیجا تھا جس نے مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی تاہم ،مصر کے برعکس جہاں متحدہ عرب امارات کا خودمختار ویلتھ فنڈ ایک ماہ سے کم عرصے میں 2 ارب ڈالرکا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوا تھا،پاکستانی حکام اس طرح کے مذاکراتی لین دین کی قانونی حیثیت کے متعلق ابہام کی وجہ سے ٹھوس جواب نہیں دے سکے۔

  • خالصتان نواز رہنما کا پارلیمانی الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    خالصتان نواز رہنما کا پارلیمانی الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی سیاسی حلقوں میں کھلبلی

     بھارتی پنجاب میں خالصتان نواز سیاسی جماعت کے صدر سمرن جیت سنگھ مان نے سنگرور پارلیمانی حلقے کا ضمنی الیکشن جیتنے پر اپنی کامیابی کو خالصتان ریا ست کے علمبردار جرنیل سنگھ بِھنڈراں والا کی تعلیمات کی مرہون منت قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق علیٰحدہ خالصتان ریاست کے قیام کی مہم کیخلاف بھارتی حکومت کے سخت ترین اقدامات کے باوجود مہم کسی نہ کسی صورت میں اب بھی زندہ ہے۔ اس کی مثال پنجاب کے سنگرور پارلیمانی حلقے کا ضمنی انتخاب ہے جہاں خالصتان نواز سیاسی جماعت شرومنی اکالی دل (امرت سر) کے صدر سمرن جیت سنگھ مان نے اڑھائی لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ یہ سیٹ بھگونت سنگھ مان کے تقریباً 3 ماہ قبل وزیر اعلیٰ بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سمرن جیت سنگھ نے حال ہی میں قتل ہونیوالے گلوکار سدھو موسے والا اور خالصتانی رہنما جرنیل سنگھ بھنڈراں والے کو انتخابی مہم کا خصوصی مو ضو ع بنایا تھا۔ بھنڈراں والا جون 1984ء میں گولڈن ٹیمپل پر” آپریشن بلیو سٹار” کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے۔ سمرن جیت سنگھ مان نے آپریشن بلیو سٹار کیخلا ف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔الیکشن جیتنے کے بعد سمرن جیت سنگھ نے پہلی تقریر میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کارکنوں اور جرنیل سنگھ بھنڈراں والا کی تعلیمات کو دیتے ہو ئے کہا بھنڈراں والے نے پرامن جدوجہد کے ذریعے جینے کا جو راستہ بتایا تھا، یہ اسی کی کامیابی ہے۔ کامیابی کا اثر عالمی سیاست پر بھی پڑیگا۔ طویل عرصے کے بعد ان کی پارٹی کی فتح ہوئی، لوگوں کا حوصلہ کافی بلند ہے اور وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔سمرن جیت سنگھ مان نے کہا پاکستان کیساتھ واہگہ کے راستے بھارت سے تجارت بحال کرنے کیلئے آواز بلند کر یں گے۔ تجارت کیلئے سرحدیں کھل جانے سے کسانوں اور تاجر برادری دونوں کا فائدہ ہوگا۔ پنجاب کے کسان خودکشیاں کر رہے ہیں، وہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ مزدوروں کو غربت اور فاقوں کا سامنا ہے۔ تاجروں کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ واہگہ کے نزدیک پاکستان کیساتھ سرحد کھل جائے۔ اس سے ہم پاکستان کو گیہوں بھیج سکیں گے جسے اسکی ضرورت ہے جبکہ یہ ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔

  • سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے: ایران نے بیان جاری کر دیا

    سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے: ایران نے بیان جاری کر دیا

     ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ان کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ 

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع ہیں تاہم ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت تنازعات کو حل کرنے کے لیے تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں۔

    دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا تھا اور حال ہی میں عراقی وزیر اعظم نے تہران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا تھا۔جس کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے آج اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ہمارے ساتھ سفارتی مذاکرات کی بحالی کا خواہش مند ہے اور ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 میں اس وقت منقطع ہوگئے تھے جب ریاض میں شعیہ عالم دین کا سرقلم کیے جانے کے ردعمل میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

  • سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیاگیا

    سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیاگیا

    سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے 16 جون سے 22 جون کے درمیان کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 416 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 9572 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

    مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 3747 افراد سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے جبکہ 2097 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 331 افراد کو گرفتار کیا جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ان میں 44 فیصد یمنی، 41 فیصد ایتھوپی جبکہ 14 فیصد دیگر ملکوں کے تارکین تھے۔

    کمیٹی کے مطابق غیرقانونی تارکین کو سہولت اور تعاون فراہم کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 31 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔