Category: International

  • برطانوی شہری 6500 کلومیٹر پیدل سفر کرکے حج کرنے پہنچ گیا

    برطانوی شہری 6500 کلومیٹر پیدل سفر کرکے حج کرنے پہنچ گیا

     برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آدم محمد اپنے ملک سے حج کرنے کیلئے پیدل سعودی عرب پہنچ گئے۔

    عرب نیوز کے مطابق 52 سالہ آدم محمد نے سعودی عرب پہنچنے کیلئے تقریباً 6500 کلومیٹر کا سفر 11 ماہ اور 26 دن میں مکمل کیا۔ اپنے اس سفر کے دوران وہ نیدر لینڈز، جرمنی، چیکیا، ہنگری، رومانیہ، بلغاریہ، ترکی، لبنان، شام اور اردن سے گزر کر سعودی عرب پہنچے۔ آدم محمد نے اپنے اس مقدس سفر کے دوران اوسطاً روزانہ 17.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور 26 جون کو مکہ مکرمہ کی عائشہ مسجد پہنچے۔

    مکہ مکرمہ پہنچنے پر سعودی شہریوں، حجاج کرام اور آدم محمد کی دو صاحبزادیوں نے ان کا استقبال کیا، ان کی بیٹیاں ہوائی جہاز کے ذریعے مکہ پہنچی تھیں۔

  • رواں سال حج پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

    رواں سال حج پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

    سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ اس بار غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائےگا۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ حج کے موقع پر 9ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

  • حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے 2 ہزار پاکستانی رضا کار تعینات

    حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے 2 ہزار پاکستانی رضا کار تعینات

     سعودی عرب میں حجاج ِ کرام کی رہنمائی کیلئے دو ہزار رضا کار تعینات کیے گئے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے سینئر حکام نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  رواں سال 81 ہزار 132 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان حجاج کرام کی رہنمائی کیلئے دو ہزار رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان رضا  کاروں میں سے آدھے سے زیادہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ہی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ 

    جدہ میں پاکستان کےحج سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ابرار احمد مرزا نے بتایا کہ 410 تارکین وطن نے حج مشن کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرایا جب کہ 810 رضا کار پاکستان سے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی رضا کاروں نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج والنٹیئرز گروپ کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کرایا اور ضروری تربیت حاصل کی۔

  • خالصتان کیلئے روم میں ووٹنگ جاری، نیا نقشہ بھی جاری

    خالصتان کیلئے روم میں ووٹنگ جاری، نیا نقشہ بھی جاری

    سکھ فارجسٹس‘‘کے زیراہتمام دنیا بھرمیں مقیم سکھ ’’ خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کر کے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں، اس سلسلے میں آج اٹلی کے  دارلحکومت روم  میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے  ،اٹلی کے مختلف شہروں میں تقریباً 2 لاکھ سکھ مقیم ہیں۔

    18 سال سے زائد  عمر  کے افراد جن کا تعلق انڈین پنجاب سے ہو وہ اپنی  شناخت دکھا کر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ۔ ووٹ ڈالنے سے پہلے تین جگہوں پر شناخت اور عمر  کے حوالے سے تصدیق  کے بعد ووٹر ووٹ ڈالتے ہیں ۔   اس موقع پر پولنگ سٹیشن کے باہر  خواتین اور مردوں کے ہاتھوں میں خالصتان کی آزادی کے پوسٹر بھی موجود ہیں ۔  ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہے کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے۔ ریفرنڈم ایک آئینی اور قانونی راستہ ہے جس کو ہم نے اختیار کیا ہے ۔  بھارت پنجاب پر انڈیا اپناجبری قبضہ ختم کرے تاکہ خالصتان کاقیام عمل میں لایا جا سکے ۔

    یادرہے کہ سوئٹزر لینڈ سمیت سات یورپی ممالک میں خالصتان کے حوالے سے  ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ۔اس موقع پرسکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کردیا گیا جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کوبھی مجوزہ خالصتان میں شامل دکھایا گیا ہے۔یفرنڈم کی نگرانی بین القوامی غیر جانبدار ادارے کر رہے ہیں  ۔

    سکھ ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے آزادی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے ، انہیں اپنا گھر خالصتان چاہیے۔اس موقع پرسکھ لیڈ روں کا کہنا تھا کہ بھارتی دبائوکے باوجود  یورپین  حکومت نے سکھوں کو خالصتان کیلئے ریفرنڈم کی اجازت دی ۔

    سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما نے کہا کہ ’’ ملک خالصتان‘‘ ریفرنڈم سکھوں کا جمہوری حق ہے اور ہم اپنا حق حاصل کرنے کے لیے  بین القوامی قوانین کے تحت  ووٹ کے ذریعے  بین القوامی اداروں اور ممالک کو اپنے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر رہے  ہیں ۔

  • ایران کے خلاف اسرائیل کی ‘آکٹو پس پالیسی، لیک ہو گئی ، تحقیقات شروع

    ایران کے خلاف اسرائیل کی ‘آکٹو پس پالیسی، لیک ہو گئی ، تحقیقات شروع

    اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے اپنی وزارت کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو حالیہ میڈیا لیکس کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے جس نے اسرائیل کی “آکٹوپس پالیسی” کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے فوری بعد  اسرائیلی ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ایک ملٹری انٹیلی جنس یونٹ ایران کی اسٹیل ملز پر سائبر حملے کا ذمہ دار تھا۔ گینٹزنے ڈیفنس فاؤنڈیشن میں سیکیورٹی کے ڈائریکٹر  کو حالیہ کارروائیوں کے اس انداز میں لیک ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا جو اسرائیل کی ابہام کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

    یہ تحقیقات اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہیں کہ فوج کے سربراہ کوچاوی اور موساد کو ایران کے جوہری معاہدے پر ان کے موقف پر اختلاف ہے۔ گینٹز نے اس رپورٹ پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی بحث بند دروازوں کے پیچھے رہنی چاہیے۔

    اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایویو کوچاوی نے حال ہی میں انٹیلی جنس یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں پیر کے سائبر حملے کے بعد ایک ویڈیو دکھائی گئی جس نے سرکاری ملکیت والی خوزستان سٹیل کمپنی کو پیداوار بند کرنے پر مجبور کردیا۔ فیکٹری میں ایک بڑی آگ لگ گئی۔ ٹی وی پرلوگوں نے دیکھا کہ وہاں پر لوگ چیخ رہے تھے اورمدد کے لیے پکار رہے تھے۔

    عام طور پر اسرائیل ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کے حوالے سے ابہام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ روایت کے برعکس وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بار بار اسے “آکٹوپس کے نظریے” کا نام دیا کہ وہ ایران پر اس کے “پنجوں” کے بجائے براہ راست حملہ کرے۔

  • پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس 4 ماہ سے قونصل جنرل سے محروم

    پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس 4 ماہ سے قونصل جنرل سے محروم

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں قائم  پاکستان کا اہم قونصلیٹ گزشتہ  چار  ماہ سے بغیر قونصل جنرل  کے کام کر رہا ہے. لاس اینجلس کے سابق قونصل جنرل عبدالجبار میمن مارچ میں انتقال کرگئے تھے جس  بعد سے قونصل جنرل کی سیٹ اب تک خالی چلی آ رہی ہے. قونصلیٹ کی ویب سائٹ بھی  قونصل جنرل کی سیٹ کو خالی ظاہر کر رہی ہے. معلوم ہوا ہے کہ قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل شاہراس عاصم گزشتہ چار ماہ سے بطور قائم مقام قونصل جنرل کام کرتے چلے آ رہے ہیں. 

    پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس وسیع وعریض ریاست کیلیفورنیا سمیت11 دیگر امریکی ریاستوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنی سروسز فراہم کرتا ہے. امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی  نے پاکستان کے اہم قونصلیٹ  میں ایک فل ٹائم قونصل جنرل کی سیٹ کو خالی رکھنا سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے. انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لاس اینجلس میں جلد ایک فل ٹائم قونصل جنرل تعینات کیا جائے.

  • “روس کی جوابی کارروائی سے تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے” امریکی بینک نے بجلیاں گرادیں

    “روس کی جوابی کارروائی سے تیل کی قیمت 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے” امریکی بینک نے بجلیاں گرادیں

    امریکہ کے سرمایہ کاری بینک جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا جواب دیا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔

    بلوم برگ کے مطابق جے پی مورگن کی نتاشا کنیوا  سمیت دیگر تجزیہ کاروں کی جانب سے بینک کے صارفین کو ایک نوٹ لکھ کر خبردار کیا گیا ہے کہ روس کی معاشی حالت اتنی مستحکم ہے کہ وہ معیشت  کو زیادہ نقصان پہنچائے بغیر تیل کی 50 ملین بیرل یومیہ پیداوار میں کمی برداشت کرسکتا ہے۔ اگر روس اپنی پیدا وار میں کمی کرتا ہے تو باقی دنیا کیلئے یہ تباہ کن ہوگا۔

      اگر خام تیل کی پیداوار تین ملین بیرل یومیہ کم کی جاتی ہے تو لندن کروڈ آئل کی قیمت 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی اور اگر پیدا وار میں یومیہ  پانچ ملین بیرل کی کمی جاتی ہے تو خام تیل کا ایک بیرل 380 ڈالر کا ہوجائے گا۔

    صارفین کو لکھے نوٹ میں جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مغربی پابند

  • جی 20کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کی بھارتی کوشش کیخلاف چین میدان میں آگیا

    جی 20کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کی بھارتی کوشش کیخلاف چین میدان میں آگیا

     چین نے بھارت کی جی 20کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرانے کی منصوبہ بندی کی مخالفت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق چین کی طرف سے جی 20ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ معاشی بحران سے نکلنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور اصل مسائل کو سیاست کی نذر کرنے سے گریز کریں۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاﺅ لی جیان نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر چین کی پوزیشن بالکل واضح اوراٹل ہے۔یہ پاکستان اور بھارت کے مابین ایک دیرینہ مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق باہمی رضامندی سے حل کیا جانا چاہیے۔

    ژاﺅ لی جیان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں فریقین کو کسی بھی یک طرفہ اقدام کے ذریعے صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے مقبوضہ وادی میں جی 20کانفرنس منعقد کرانے کی بھارتی منصوبہ بندی کو مسترد کیا جا چکا ہے۔ پاکستان نے چین، ترکی اور سعودی عرب کو جی 20کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے پر رضامند کرنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

  • سعودی عرب نے بغیرپرمٹ حج کرنے والوں کیلئے “سزا” کا اعلان کردیا

    سعودی عرب نے بغیرپرمٹ حج کرنے والوں کیلئے “سزا” کا اعلان کردیا

     سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر10 ہزار ریال (2 ہزار665) ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر10ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

     نیوز کے مطابق  سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

  • مہنگائی نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو بھی لپیٹ میں لے لیا

    مہنگائی نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو بھی لپیٹ میں لے لیا

    کورونا وائرس کی وباءاور دیگر کئی عوامل کے سبب مہنگائی نے عالمی سطح پر عام آدمی کا تو بھرکس نکال ہی رکھا تھا، اب برطانوی ملکہ اور شاہی خاندان بھی مہنگائی کی اس لہر سے متاثر ہونے لگے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق کورونا وائرس کی وباءکا طوفان کچھ تھمنے کے بعد شاہی خاندان اپنی شاہی ڈیوٹی پر واپس آ چکا ہے لیکن شاہی خاندان کی آمدنی میں 1کروڑ 40لاکھ پاﺅنڈ کی کمی واقع ہو گئی ہے اور دوسری طرف ان کے اخراجات 17فیصد بڑھ گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کے اخراجات 17فیصد اضافے سے 10کروڑ 24لاکھ پاﺅنڈ ہو گئے ہیں۔ اس رقم کا ایک بڑا حصہ شاہی محل کی تزئین و آرائش پر خرچ ہو رہا ہے۔ ملکہ برطانیہ کو ان کے شاہی فرائض کی ادائیگی کے لیے جو شاہی گرانٹ ملتی ہے وہ رواں سال بھی 8کروڑ 63لاکھ ڈالر ہی رہی۔ اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    شاہی محل کے پرائیوی پرس کیپر سر مائیکل سٹیونز کا کہنا ہے کہ شاہی محل کی طرف سے اضافی 99کروڑ پاﺅنڈ کی رقم وزٹراوپننگ اور دیگر سکیموں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے۔ اخراجات پورے کرنے کے لیے شاہی محل کو 1کروڑ 46لاکھ پاﺅنڈ کی رقم مزید درکار ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے وزٹرز نہ آنے اور دیگر سکیمیں بند ہونے کی وجہ سے شاہی محل کی آمدنی میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔