روس: مسافر طیارہ گرنے سے 16 افراد ہلاک

روس میں مسافر طیارہ گرنے کی وجہ سے 16 افراد ہلاک اور تقریبا 6 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نجی فلائنگ کلب کا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو لیکر سیاحتی مقام جارہا تھا کہ منزلنسک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے میں 20 اسکائی ڈائیورز اور 2 عملے کے افراد موجود تھے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *