ترجمان افغان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ نئے پاسپورٹ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نام سے ہی جاری کیئے جائیں گے۔
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والی تمام خواتین ملازمین کو کام پر واپس آنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب سربراہ افغان پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ روزانہ 5 ہزار سے 6 ہزار پاسپورٹ جاری کیئے جائیں گے، خواتین کے پاسپورٹس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔
Leave a Reply