عمر شریف کی میت آج جرمنی سے کراچی کیلئے بھیجی جائے گی

مزاح کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت آج جرمنی سے براستہ استنبول کراچی کیلئے بھیجی جائے گی۔

عمر شریف کی میت نیورمبرگ سے پہلے میونخ منتقل کی جائے گی، جہاں سے ترکش ایئر کی پرواز سے میت استنبول پہنچائی جائے گی۔

عمر شریف کی میت کل صبح 5 بجکر 45 منٹ پر ترکش ایئرلائن سے کراچی پہنچائی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *