ٹرمپ نے 2020 کے الیکشن نتائج پلٹنے کی کوشش کی، بینی تھامپسن

کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس کمیٹی کے چیئرمین نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے الیکشن نتائج پلٹنے کی کوشش میں لاقانونیت اور بدعنوانی کا راستہ اپنایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بینی تھامپسن نے عدالت میں کہا کہ ٹرمپ کا اقدام جمہوریت پر حملہ اور جمہوری ادارے تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

کپیٹل ہل حملہ کیس، ٹرمپ کی مشیر کے کانگریس کمیٹی کے سامنے انکشافات

کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ہاؤس کمیٹی کے چیئرمین بینی تھامپسن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جھوٹ بولا اور اپنے حلف کے ساتھ غداری کی جس کا احتساب ہونا چاہئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *