کوالالمپور میں پاکستانی پھلوں، سبزیوں اور اجناس کی نمائش

 ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں حکومت پنجاب اور پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پاکستانی پھلوں، سبزیوں اور اجناس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ملائیشیا کی زراعت کی منسٹر میڈم زرائدہ نے کیا ،تقریب کی صدارت پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کی، نمائش میں پاکستانی پھلوں ،سبزیوں اور اجناس کی نمائش کی گئی، ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں اور مقامی افراد نے بھرپور تعداد میں شرکت کی، تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کے علاوہ ہائی کمیشن کے آفیسرز اور سٹاف اور پاکستان پریس کلب ملائیشیا کے عہدیدار بشمول جاوید کھرانہ ،ملک واجد ،ضیاءاور سید خرم شیرازی نے شرکت کی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *