وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے این ایف نے چھاپہ مار کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر چونگی نمبر 26 کے بس سٹاپ کے قریب چھاپہ مارا اور ایک خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزمان میں پشاور کے رہائشی حنین خالق، حسنین خالق اور گلشن بی بی نامی خاتون شامل ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Leave a Reply