وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہونے پر سول اور ملٹری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو مبارک ہو جس نے پاکستان کیلئے کامیاب کاوش کی ،وزیر خارجہ کو بھی مبارکباد کہ ان کی قیاد ت میں ٹیم کو یہ اہم کامیابی ملی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عسکری قیادت کو گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کا عمل مبارک ہو۔
Leave a Reply