بلوچستان میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر ایرانی سفیر نے آمادگی ظاہر کر دی

 ایرانی سفیر نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار  بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نجی ٹی وی نیوز نے ایرانی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک، علاقائی ترقی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیر برائے منصوبہ بندی کی درخواست پر ایرانی سفیر نے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *