بجلی کے بعد گیس کی بھی لوڈشیڈنگ شروع

لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کیساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے،رات 10بجے سے  صبح 6بجے تک گیس بند رہنے لگی۔

نجی ٹی وی نیوز نے سوئی گیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ گیس رات کے وقت پاور ہاؤسز کو منتقل کر دی جاتی ہے،900ملین کیوبک فٹ گیس پاور ہاؤس کو دی جاتی ہے،سوئی گیس حکام کے مطابق سسٹم میں مجموعی گیس 1990ملین کیوبک فٹ ہے ،مقامی ذخائر سے 890ملین کیوبک فٹ گیس ملتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *