پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک نیب ادارہ رہے گا تو حکومتی معاملات نہیں چل سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی آج بھی کوشش ہے کہ وہ دوبارہ عہدے پر آئیں، جاوید اقبال روزانہ کی اجرت پر کام کرتے رہے ، نیب نے ایک روپے کی کرپشن نہیں روکی ، بد عنوانی کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے موجود اور فعال ہیں ، نیب صرف سیاست پر اثر انداز ہونے کیلئے ہے جو کرپٹ ترین ادارہ ہے ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 22 سال میں کتنے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا اور جرم ثابت ہوا؟، چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا، انتخابات 2023 کے اکتوبر میں ہونگے ، ریٹائرڈ افسران اگر الیکشن چاہتے ہیں تو پھر الیکشن ہو جائیں گے۔
Leave a Reply