چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست کو مسترد کر دیا ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت پارلیمنٹ کو ہدایت نہیں دے سکتی ، یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آبزرویشن دی گئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *