توہین رسالت ﷺ کا بیان دینے والی نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج، ممبئی پولیس کی جانب سے طلب کیے جانے کا امکان

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف ممبئی پولیس نے توہین رسالت ﷺ پر مبنی بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پولیس انہیں طلب کرسکتی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  رضا اکیڈمی ممبئی ونگ کے جوائنٹ سیکریٹری  عرفان شیخ کی درخواست پر جنوبی ممبئی کی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔  گزشتہ روز بی جے پی نے نوپور شرما کے توہین آمیز بیان کے بعد ان کی رکنیت معطل کردی تھی۔

بی جے پی کی آفیشل ترجمان کے توہین آمیز کلمات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جا رہا  ہے۔ عرب ممالک میں بالخصوص بھارت کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے جب کہ مسلمان ممالک کی جانب سے بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *