چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت آج ساڑھے 11 بجے کرے گا۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت کے حکم کےباوجود عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک بھیجا ، سکیورٹی انتظامات میں ردو بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ، فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی دو گاڑیوں ، درختوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں ۔
Leave a Reply