یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسلامی ملک قطر کے سفارتخانے پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پیرس کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عرب نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے سفارتخانے پر حملہ پیر کی صبح ہوا، ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی گارڈ تھا۔ حکام نے واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو خارج کردیا ہے۔
پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملے میں کوئی ہتھیار بھی استعمال ہوا ہے یا نہیں، سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply