ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا

Written by on May 9, 2022

ویسٹ انڈیز کرکٹ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی وجہ سے پلان بی پر غور شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے راولپنڈی  سٹیڈیم میں تین ون ڈے 8 ، 10 اور 12جون کو کھیلنا ہیں جبکہ تحریک انصاف نے 20مئی کے بعد حکومت کے خلاف مارچ کی کال دینا ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طویل دھرنے کے پیش نظر پی سی بی نے ان ہاوس مشاورت کا آغاز کر دیا، جبکہ حکومت سے بھی اس حوالے سے رائے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں ، لیکن پی سی بی دوسرے وینیوز کو بھی دیکھ رہا ہے، سیاسی صورتحال کی وجہ سے پی سی بی کو سیریز کا وینیوز تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا سیریز سے قبل کوئی وفد انتطامات کا جائزہ لینے پاکستان نہیں آئے گا اور وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ پی سی بی صورتحال کا جائزہ لے کر حکومتی مشاورت سے کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو 8 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist